بی جے پی -شوسےنا مل کر ریاست میں حکومت تشکیل دیں: شرد پوار

0
914
بھاجپا۔ شیو سینا مل کر مہاراشٹر میں حکومت بنائیں۔
All kind of website designing

ممبئی، 06 نومبر : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کو صوبے میں حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ لہذا دونوں مل کر مستحکم حکومت بنائیں۔پوار نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مینڈیٹ ملا ہے، اس لئے دونوں اپوزیشن کاکردار نبھائیں گے۔شرد پوار نے بدھ کو ممبئی میں صحافیوں کو بتایا کہ بی جے پی اور شیوسینا کا اتحاد 25 سال پرانا ہے۔ دونوں جماعتیں ساتھ مل کر الیکشن لڑی ہیں اور دونوں کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ اس لئے دونوں کو ہی حکومت بنانا چاہئے اور مہاراشٹر میں چل رہی سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنا چاہئے۔ شرد پوار نے کہا کہ آج صبح شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت ان سے ملے تھے اور راجیہ سبھا اجلاس کے سلسلے میں بات کی ہے۔ ریاست میں اقتدار تشکیل کے بارے میں ان سے کسی بھی قسم کی بحث نہیں ہوئی ہے۔دہلی میں نتن گڈکری اور احمد پٹیل کی ملاقات کے سلسلے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ گڈکری سے راستے اور پل کے سلسلے میں ہی بات ہو سکتی ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ اس بارے میں دونوں رہنما ہی زیادہ بتا سکتے ہیں۔شرد پوار نے دہلی میں پولیس پر حملے پر تشویش ظاہرکی اور مرکزی داخلہ وزارت کو اس کے لئے ذمہ دار بتایا ہے۔شرد پوار نے اس حملے کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کی ہے۔ اسی طرح ریاست میں ژالہ باری کے بعد کسانوں کی حالت پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ کسانوں کو کل قرض معافی دی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی کسانوں کو فصل انشورنس کی رقم نہیں مل رہی ہے۔ لہذا مرکزی حکومت کو انشورنس کمپنیوں کی میٹنگ لے کر اس سلسلے میں ضروری فیصلہ لینا چاہئے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here