انڈیا انٹر نیشنل سینٹر میں منعقد اہم تقریب میں اہم شخصیات ایوارڈ سے سرفراز

0
83
All kind of website designing

 

نئی دہلی،16/اگست(محمدارسلان خان):راجدھانی کے انڈیا انٹر نیشنل سینٹر میں منعقدایک اہم تقریب میں سماجی کارکنان، صحافی،صنعتکاراورسیاسی پارٹیوں سے وابستہ کئی اہم شخصیا ت کوانکی شاندار خدمات کے عوض میں گریٹ انڈین پارلیمنٹ ایوارڈ:2022، ایشاپیس پرائیز اوربھارت بھوشن نیشنل ایوارڈ سے نوازاگیا۔انٹرنیشنل ہیو من رائٹس امبیسڈر آرگنائزیشن اور انٹر نیشنل پیس کو رپس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد پروگرام میں خصوصی طور پرمعروف سماجی خدمتگار ڈاکٹر زبید الرحمان خان (ممبر زیڈ یو آر سی سی،وزارت ریلوے،حکومت ہند)، مشہور سماجی وملی لیڈرمحمدوقار،سنتوش سنہا، وکرم کمارمہتا،پرینکاجی،محترمہ شیوانی،شفیع اللہ خان سمیت دیگر کو’گریٹ انڈین پارلیمنٹ ایوارڈ:2022‘سے نوازا گیا۔اس موقع پر پروگرام کے کنوینرپارس جی اوروپول پٹیل نے ڈاکٹرزبید الرحمان کی شخصیت کے حوالے سے کہاکہ موصوف نے شخصیت کا لوہا دہلی ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں منوایا ہے،آپ نے تعلیمی وصحت، سماجی و قومی اوربلا تفریق لوگوں کی فلاح وبہبودکیلئے جو خدمت انجام دی ہے،وہ سنہرے حرفوں میں لکھے جا نے لائق ہے،ساتھ ہی ضروری ہے کہ زبید الرحمان صاحب کی سوچ وفکر کو آگے بڑھا یا جائے نیز اُنکی خدمات کی ستائش کی جائے۔ہندوستان بھر میں قومی و ریاستی ایوارڈ حاصل کر نے والے ڈاکٹر زبید الرحمان نے تقریب کے آرگنائزر کا شکر یہ ادا کیااور75ویں آزادی کا امرت مہوتسو کی مبارکبا د دی۔انہوں نے فخر کے ساتھ کہاکہ میں نے ہمیشہ انسانیت کے تحت بلا تفریق مذہب و ملت افرادکی خدمت کی ہے اورمیں یقین دلاتا ہوں کہ آگے بھی اسی طرح لوگوں کی مزیدخدمت کروں گا، نیزقومیت کے جذبے کے ساتھ اتحادویکجہتی کیلئے کام کروں گا، تاکہ جو ہماری ہندوستانی تہذیب ہے،اسکو کسی بھی طرح باقی رکھا جائے۔اس دوران ماسٹر زاہد حسین (آئی آئی سی سی)، محمد فرقان قریشی(مائنارٹی مورچہ شعبہ، بی جے پی)،حافظ غفران نقشبندی،محمد سلیمان،قدیم بھائی سمیت دیگر موجود رہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here