مشرقی دہلی کی مشہور فرنیچر مارکیٹ خاکستر

0
931
جائے حادثہ کا معاینہ کرتے مفتی عبد الواحد قاسمی بانی و چیف مفتی ولی اللہی دار الافتاء و دیگر۔۔۔۔
All kind of website designing

شاستری پارک کے قریب واقع مارکیٹ میں آتشزدگی، اربوں کی املاک تباہ، آئی آر ڈبلیو ایف کے وفد کا دورہ

نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی کی مشہور فرنیچر مارکیٹ شاستری پارک دہلی53 میں گزشتہ رات تقریبا ایک بجے شب آگ
ساشتری پارک میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ بھیانک منظر، جس میں لاکھوں کے ارما اور کروڑوں کی املاک خاکستر ہوگئی۔
زنی کا حادثہ پیش آیا، آگ کی ہولناکی اس قدر سخت تھی جس سے سیکڑوں دکانیں یکلخت خاکستر ہوگئیں اور آدھی مارکیٹ جل کر تباہ ہوگئی، کورونا وبا کی وجہ سے دہلی میں نائٹ کرفیو کی وجہ سے دکانیں اور مارکیٹ رات میں جلد ہی بند ہوجارہی ہیں اور لوگ گھروں میں جلد ہی بند ہوجا رہے ہیں، چنانچہ دیر رات اتنی بڑی تباہی کی اطلاع تاخیر سے ہوئی اور جائے حادثہ پر سو رہے ورکرز کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی تقریبا بیس گاڑیوں کی مسلسل چار گھنٹے کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، راحت کی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اطلاع ملتے ہی آئی آر ڈبلیو ایف کی ٹیم موقع حادثہ پر آج سب سے پہلے پہنچی، حالات کا جائزہ لیا اور بنیادی راحت رسانی کا سامان بہم پہنچایا اور رفاہی کام کرنے والوں سے آگے بڑھ کر ان کی مدد کی اپیل کی، ٹیم میں مفتی عبد الواحد قاسمی خطیب ایک مینارجامع مسجدللیتاپارک لکشمی نگردہلی، مفتی آصف اقبال قاسمی، الحاج محمد یوسف(سیٹھ جی) محمد سراج، مولانا آس محمد وغیرہ موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here