ایل اے سی سے چین کالوٹنابھارت کی جیت : نارونے

0
787
All kind of website designing

ہند کے مضبوط اور تیزرد عمل کی وجہ سے، چین کے منصوبے خاک ، پاکستان اور چین کے مابین گٹھ جوڑکے آثار نہیں

نئی دہلی ، ایجنسی :۔ مشرقی لداخ کی سرحد پر معاہدے کے تحت چینی فوجیوں کی نقل مکانی کے عمل کو آرمی چیف جنرل ایم ایم نارونے نے منظرعام پر لایا۔ نارونے نے ہندوستان کی جیت کا اعلان کیا ہے۔ چین ایل اے سی پر اپنے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) پروجیکٹ کے ذریعے خود کو طاقتور بنانے کی کوشش کی ، لیکن ہندوستان کے مضبوط اور تیز ردعمل کی وجہ سے ، اس کے ارادے پورے نہیں ہوسکے۔ اسے بھارت سے سمجھوتہ کرکے اپنے اقدامات کو پیچھے ہٹانا پڑاجو ایک طرح سے ہندوستان کے لئے فتح ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین گٹھ جوڑ کا کوئی واضح اشارہ نہیں ہے۔آرمی چیف جنرل نارونے بدھ کے روز امور خارجہ اور قومی سلامتی معاملات کے بارے میں تھنک ٹینک تنظیم ” VIF سے ” معاصر قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں ” ہندوستانی فوج کے کردار ” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اس میںچین ، پاکستان ، میانمار کے بارے میں متعدد اہم تبصرے کیے۔ انہوں نے کہا جنگ کے کردار تیزی سے بدل رہے ہیں۔ پڑوسی پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی حکمت عملی پر کاربند ہے۔ پاکستان اب بھی دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ چلا رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ سرحد پر تشدد سے کسی کوفائدہ نہیں ہے ۔ بھارت اور چین کے مابین معاہدے کے تحت مشرقی لداخ سے چین کی واپسی کا عمل کوبھارت کی جیت قراردیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے بارے میں ، ان کا کہنا ہے کہ اب تک پاک سری لنکا کے مشترکہ بیان میں ‘ کشمیر ‘ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ ہندوستانی آرمی چیف میانمار کے بارے میں پہلا تبصرہ کررہے ہیں ایک مستحکم پڑوسی کی حیثیت سے میانمار کی مثال دی۔ انہوں نے وزارت خارجہ کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ میں میانمار کی فوج کے کردار کو یاد رکھا جانا چاہیے۔ ہم جمہوریت کی بحالی کے عمل کی تائید کرتے ہیں اور اسی چیز کا ہمیں منتظر رہنا چاہئے۔
آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ نئے خطرات اب بھی موجود ہیں ، وراثت میں چیلنجوں پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا ہے۔ حکومت کی ‘ میڈ اِن انڈیا ‘ مہم پر زور دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ دیسی مصنوعات تیار کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کا ہمارا بیرونی انحصار بحران کے اوقات میں کمزوریاں پیدا کرتا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here