ہوٹل اور فوڈ انڈسٹری کے مسائل و مشکلات پر علی گڑھ میں قومی سیمینار کا انعقاد

0
686
Yogesh-Bhatia-delivering-lecture-on-Hotel-Industries.jpg
Yogesh-Bhatia-delivering-lecture-on-Hotel-Industries.jpg
All kind of website designing
علی گڑھ : علی گڑھ کے مشہور ریسٹورینٹ چین ’لا شیف‘ نے ایس بی ایونٹ کے اشتراک سے شہر کے ایک ہوٹل میں ایک قومی سیمینار منعقدکیا جس میں ہوٹل صنعت اور فوڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل و مشکلات اور کووِڈ 19کے باعث پڑنے والے اثرات پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ مختلف ماہرین نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے انڈسٹری کو مستحکم کرنے اور مسائل کے حل کی تدبیروں پر روشنی ڈالی۔ ایک روزہ سیمینار میں نئی دہلی اور دیگر خطوں سے ہاسپیٹلٹی اور ہوٹل صنعت کے سو سے زائد ماہرین اور اساتذہ شریک ہوئے۔خصوصی مقرر مسٹر یوگیش بھاٹیا (نئی دہلی) نے ہوٹل صنعت سے متعلق اپنے پچیس سالہ تجربات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مسائل کو حل کرنے کے لئے نئی سوچ ضروری ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ ٹکنالوجی کا دور ہے۔ صارفین کو معیاری خدمات چاہئیں اور وقت پر چاہئیں۔ بہت سی چیزیں آن لائن ہوچکی ہیں، اس لئے جدید تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ آج کل ڈھابے بھی معیاری سہولیات پر توجہ دیتے ہیں جس کے باعث لوگ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں اور وہاں پر آنا پسند کرتے ہیں۔
مسٹر بھاٹیا نے کہا کہ ٹکنالوجی اور صارفین کی ضرورت کو جو اولیت دے گا اس کو کاروبار میں خاطر خواہ کامیابی ملے گی۔ اس لئے جو لوگ اپنی کامیابی چاہتے ہیں وہ اپنی خدمات کو بہتر بنائیں اور صارفین کی نفسیات کا ہر حال میں خیال رکھیں۔ اس کے ساتھ ہی نئی ٹکنالوجی سے بھی جڑیں تاکہ گھر بیٹھے لوگوں تک خدمات پہنچ سکیں۔مسٹر یوگیش بھاٹیا نے حاضرین کے مختلف سوالوں کے تشفی بخش جواب دئے۔
اس موقع پر لا شیف کی جانب سے مسٹر گووند سنگھ راوت، فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ سے مسعود اسلم اور مسٹر ہاشمی، ایس بی ایونٹ کے اکھل ساگر، رچنا ساگر اور دیگر افراد موجود تھے۔پروگرام کے انعقاد کو سبھی نے سراہتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت بتایا اور اس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here