وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دہرایا عزم ، کوئی بھی علاج کیلئےبہار سے باہرنہ جائے

0
742
All kind of website designing

دیہی علاقوں میں بہتر طبی سہولتیں مہیا کرانے کیلئے کئی ایپ کا افتتاح کیا
محمد نعمت اللہ

پٹنہ ،21فروری :وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ واقع سنواد میں ’’خود منحصر بہار‘‘کے سات عزائم پارٹ 2 کے تحت دیہی علاقوں میں بہتر طبی سہولت مہیا کرانے کے لیے ’ای سنجیونی ٹیلی میڈیسن سویدھا‘،اشیون پورٹل ،ونڈر ایپ اور ریفرل ٹرانسپورٹ ٹریننگ سسٹم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پرمنعقد پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بتدریج تمام ہیلتھ سنیٹروں کو اور ڈیولپ کیا جائے گا ۔ ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ سب ہیلتھ مراکز کو پرائمری ہیلتھ سینٹر ؍کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ، ڈویزنل اسپتال اور ضلع اسپتال سے جو ڑا جائے گا ۔ ٹیلی میڈیسن کے تحت دوردراز دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے طبی مشورہ مہیا کرایا جائے گا ۔ مریضوں کا علاج ہو گا اور ان کے لیے دوائیں بھی فراہم رہیں گی ۔میں اس بات کے لیے آپ تمام لوگوں کا خیرمقدم کر تا ہوں کہ آپ لوگوں نے اس کام کو تیزی سے شروع کر دیا ۔ مستفیضوں اور ہیلتھ اہلکاروں نے اس بارے میں گفتگو کے ذریعہ جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ ونڈر ایپ کی مدد سے حاملہ خواتین کو علاج میں بہت سہولت ہو گی ۔ اس کا افتتاح دربھنگہ سے ہو گیا ہے اور اسے دیگر مقامات پر بھی شروع کیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہیلتھ محکمہ کے ذریعہ کئی اہم کام کیے جارہے ہیں جس کی جانکاری لوگوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اور میڈیا کے ذریعہ دی جائے ۔ پنچایتوں اور بلاک سطح تک مہم چلاکر لوگوں کو صحت کے شعبہ میں دی جارہی سہولتوں کے باریں میں جانکاری دیں ۔ انہیں بتائیں کہ نئی تکنیک کی سہولت کیسے حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریفرل ٹرانسپورٹ ٹریکنگ سسٹم کی آج شروعات ہو گئی ہے ۔ اس کے توسط سے ایمبولینس سروس کا بہتر فائدہ لوگوں کو اب مل سکے گا ۔ لوگ وقت پر اسپتال پہنچ پائیں گے ۔ ایمبو لنس کہاں ہے ، اس میں کون مریض ہے ، کہاں ہے ، کہاں جانا ہے ، کس کو لارہے ہیں ، کہاں لے جارہے ہیں سب کی جانکاری ملی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ’اشیون پورٹل ‘کی بھی شروعات کی گئی ہے جس سے آشا کارکنان کو وقت پر پیسہ ان کے اکائونٹ میں چلاجائے گا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چند دن قبل پورنیہ کے دھمداہا میں ہم نے دیکھا کہ آشا کی دیدیاں ایک مریض کے لیے 100 روپے میں ناشتہ اور کھانے مہیا کرارہی ہیں ، ہم نے کہاکہ اسے بڑھا کر 150روپے کر دیا جائے ۔ آج ’دیدی کی رسوئی‘پروگرام کو چلانے کے لیے ایم او یو پر دستخط بھی کیا گیا ہے جس سے تمام ڈویزنل اسپتالوں میں دیدی کی رسوائی قائم کی جاسکے گی ۔ اس میں لوگوں کو ناشتہ اور کھانہ کی سہولت وقت پر مہیا ہو گی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2006 میں مظفر پور میں دو خود مدد گروپ کے لوگوں سے ہم نے بات کی تھی ۔ اس کے بعد ہم لوگوں نے طے کیا کہ خود مدد گروپ کو اور بہتر بنائیںگے ۔ عالمی بینک سے قرض لے کر 44 بلاک میں ہم نے جیویکا کی شروعات کرائی تھی ۔ اس کے بعد پورے بہار میں اس کی توسیع کی گئی ۔ گیا کی جیویکا دیدیوں سے گفتگو کی تو بینک کے بارے میں قرض ، لین دین سے متعلق ان کی جانکاری دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی اور مجھے بے حد خوشی بھی ہوئی کہ وہ پڑھی لکھی نہیں ہیں اس کے بعد بھی اتنی اچھی جانکاری رکھتی ہیں ۔ ہم وقت وقت پر جیویکا گروپ کے تمام کاموں کو جگہ جگہ جاکر دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ جیویکا گروپ کی تشکیل کی گئی ہے ۔1کروڑ 20لاکھ کنبوں کی خواتین جیویکا سے منسلک ہو گئی ہیں ۔ بہار کی معاشی حالت میں سدھار میں جیویکا کی دیدیوں کا بھی اہم کر دار ہے ۔ اس وقت کی یوپی اے کی حکومت نے بہار کی جیویکا کو ’اجیویکا‘نام سے پورے ملک میں چلا یا ۔ سوشل میڈیا پر بھی آپ لوگ مثبت باتوں کو بتائیں ۔ ہیلتھ محکمہ کا فریضہ ہے کہ پہلے اور آج کے کاموں کو نئی نسل کو بتائیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن بچوں ،بچیوں کے قلب میں سوراخ ہو ان کے علاج کا انتظام ریاستی حکومت کررہی ہے ۔ ریاستی حکومت اپنے خرچے سے گجرات کے احمد آبادمیں ایسے بچوں کے علاج کا مفت انتظام کررہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بہار کے اسپتالوں میں ایسے بچے ،بچیوں کے علاج کا انتظام بھی کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم ممبر پارلیمنٹ تھے تو بہار کے لوگوں کے لیے ایمس میں علاج اور ان کے رہنے کا انتظام کرواتے تھے ۔ ہم لوگوں نے عہد کیا ہے کہ بہار میں ہیلتھ خدمات کا ایسا انتظام کریں گے کہ کسی کو مجبوری میں علاج کے لیے بہار سے باہر نہیں جانا پڑے ۔ اگر کوئی اپنی مرضی سے علاج کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں تو الگ بات ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوروناکے معاملہ میں بھی ریاست میں بہت کام ہو رہا ہے ۔ پورے ملک میں جتنے کوروناکے ٹسٹ ہوئے ہیں اس کا 10فیصد ٹسٹ بہار میں ہوا ہے ۔10 لاکھ کی آبادی پر جو ملک میں اوسطاً کورنا جانچ ہو رہی ہے اس سے 21ہزار سے زیادہ جانچ بہار میں ہورہی ہے ۔ دو حصوں میں لوگوں کی ٹیکا کاری شروع کی گئی ہے ۔ کل نیتی آیوگ کی میٹنگ تھی ، وزیر اعظم جی سے ہم لوگوں نے بات کی ۔ آئندہ ماہ سے تمام کا ویکسنیشن شروع ہو جائے گا ۔ آئندہ مرحلہ میں 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور50 سال سے کم عمر کے سنگین امراض سے متاثر لوگوں کی ٹیکا کاری کرائی جائے گی ۔ تمام لوگوں سے کہوں گا کہ ویکسن ضرورت لگوائیں ۔ کورونا سے مطمئن ہو نے کے ضرورت نہیں ہے محتاط رہنا ہے ، چوکس رہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلس پولیومہم بہار میں جس طرح چلائی گئی اس سے پولیوسے نجات ملی ۔تمام جگہ اس کی ستائیش ہوئی ۔ مسٹر بل گیٹس جینے بہار کے کھگڑیا کے علاقہ میں جاکر پلس پولیو ٹیکا کاری کا کام دیکھا تھا اور اس کی ستائش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگ بہتر کام کر تے ہیں اسی کا نتیجہ ہے کہ سب کام اچھا ہو تا ہے ۔ بہار خود منحصر بنے گا اور ملک کو ترقی کر نے میں اپنا اہم تعاون دے سکے گا ۔
سب سے پہلے ہیلتھ محکمہ کو اس بات کے لیے مبارکباد دیتا ہوں کہ آج انہوں نے کئی پروگراموں کی شروعات کر دی ہے ۔صحت کے شعبہ میں نئی پیش رفت ہو رہی ہے ، جس سے آپ تمام لوگ واقف ہوئے ہیں ۔ سال 2005 میں ہم لوگوںکو کام کر نے کا موقع ملا ۔ اس سے قبل صحت کے شعبہ میں کیا حالت تھی ، آپ تمام لوگ جانتے ہیں ۔ سال 2006 کے فروری میں ہم لوگوں نے پہلا سروے کرایا ،جس میں یہ جانکاری ملی کہ پرائمری ہیلتھ سینٹروں پر فی ماہ علاج کے لیے صرف 39 مریض پہنچتے ہیں ۔ہم لوگوں نے طبی خدمات کو بہتر کر نے کے لیے ڈاکٹر ، طبی اہلکاروں کومامور کیا ۔ ضرورت کے مطابق تقرری اوربحالی کی گئی ،ساتھ ہی مفت دوا کا بھی انتظام کیا گیا ۔ اس کے بعد سال 2006 کے آخری مہینہ میں پھر سروے کرا یا گیا جس میں یہ جانکاری مل کہ پرائمری ہیلتھ سینٹروں پر اوسطاً فی ماہ علاج کے لیے 1ہزار سے 15 سو لوگ پہنچنے لگے ہیں ۔ تمام ہیلتھ مراکز پر لینڈ لائن کا انتظام کرا یا گیا اور وزیر اعلیٰ ہیڈ کوارٹر سے تمام چیزوں کی مسلسل نگرانی کی کئی ۔ سال2018 کی رپورٹ کے مطابق پورے بہار میں ایک ماہ میں اوسطاً 10ہزار مریض پرائمری ہیلتھ سینٹروں پر علاج کے لیے پہنچنے لگے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک سروے کی رپورٹ سے پتہ چلا کہ بہار کے غریب گھرانوں کا سب سے زیادہ خرچ ان کے علاج پر ہو تا ہے ۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے لوگوں کے علاج کے بہتر انتظام کے لیے تیزی سے کام کیا گیا ۔ پرائمری ہیلتھ سینٹر وں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی شکل میں فروغ دیا جا رہا ہے ، جہاں 30بیڈ کا انتظام کیا کیا ہے ۔ ڈویزنل اسپتالوں میں 75بیڈکا انتظام کیا گیا ہے ۔ تمام اسپتالوں کی عمارتوں کو بھی بہتر کیا جا ہار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نئی ٹیکنا لوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔’ خود منحصر بہار‘ کے ساتھ عزائم پارٹ 2 میں تمام ہیلتھ مراکز کو ڈویزن اسپتالوں اور ضلع اسپتالوں سے لنک کر دیں گے اور وہیں پر ساری سہولتیں مہیاکرائی جائیں گی اور ضرورت کے مطابق مریضوں کا بہتر علاج کیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ نے ای -سنجیونی کے لیے بہتر کام کر نے والی ریاستی ہیلتھ کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسٹر منوج کمار ، ریاستی ہیلتھ کمیٹی کے اڈیشنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسٹر کیشوندر کمار ، ڈاکٹر کرونا کماری ، مسٹر ہیمنت کمار ، مسٹر ستیش رنجن سنہا ، مسٹر شیلیش کمار سریواستو اور مسٹر ہیمنت ساہ توصیفی سند دے کر اعزاز سے نوازا ۔پروگرام کو نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد ، نائب وزیراعلیٰ محترمہ رینودیوی ، صحت کے وزیر منگل پانڈے ، صحت محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر پرتئے امرت نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر چنچل کمار ، رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کے سیکریٹری مسٹر رویندر کمار چودھری ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، رورل ڈیولپمنٹ محکمہ کے سیکریٹری بالا مروگن ڈی ، ریاستی ہیلتھ کمیٹی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر مسٹر منوج کمار ، ریاستی ہیلتھ کمیٹی کے ایڈیشنل ایگزیکیٹو ڈائریکٹر مسٹر کوشوندر کمار سمیت دیگر سینئر افسران ، جیویکا کی دیدیااور معزز شخصیات موجود تھیں ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here