جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ دماغی صحت کے موقعہ پر دماغی صحت کیمپ کا انعقاد

0
1360
All kind of website designing

علی گڑھ، 10؍اکتوبر2017: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے دماغی امراض کے شعبہ کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ دماغی صحت کے موقعہ پر کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے تعاون سے رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر، جواں پر دماغی صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ دماغی امراض کے شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایس اے اعظمی نے بتایا کہ کیمپ میں97دماغی مریضوں کو دیکھا گیا اور انہیں ضروری مشورہ دیا گیا۔پروفیسر اعظمی نے بتایا کہ ہر چار لوگوں میں سے ایک انسان کو دماغی مرض ہونے کازندگی میں خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دماغی مرض بھی دیگر امراض کی طرح ایک مرض ہے جس کا بروقت علاج ہونا بہت ضروری ہے جبکہ لوگ اس میں جھجھک محسوس کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ دماغی امراض کے علاج میں جھجھک محسوس نہ کی جائے۔ کیمپ کے ذریعہ اس مرض کے تئیں بیداری لانے اور صحت سہولیات پہنچانے میں آسانی ہوتی ہے۔رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر کی انچارج اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تبسم نواب نے حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے دماغی صحت کیمپ کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسسٹنٹ پروفیسر سکینہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔کیمپ میں ڈاکٹر شرون کمار، ڈاکٹر عمار، مناور، سارا جاوید، سعود انور، یاسر، یاسین، سنیل، سنجے پٹیل دشینت اور آر ایچ ٹی سی کے اسٹاف اراکین موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here