شاذیہ علمی کو مودی اور بی جے پی سرکار پر صحیح تبصرہ بھی منظور نہیں!

0
628
Shazia complained against Dumpy
Shazia complained against Dumpy
All kind of website designing

بی ایس پی کے سابق ممبرپارلیمنٹ اکبر احمد ڈمپی کے خلاف وسنت کنج تھانے میںشکایت

نئی دہلی ،ایجنسی : دہلی بی جے پی کی نائب صدر شاذیہ علمی نے وسنت کنج ساوتھ تھانے میں بی ایس پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ اکبر احمد ڈمپی کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق وسنت کنج جنوبی پولیس اسٹیشن کی پولیس نے بی ایس پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ اکبر احمد ڈمپی کے خلاف دفعہ 506 اور دفعہ 509 کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔
بی جے پی کی رہنما شاذیہ علمی نے الزام لگایا ہے کہ روکنے کے باوجود ڈمپی کے ذریعہ ان کی مسلسل توہین کی جاتی رہی ۔ شاذیہ علمی نے اپنے شکایتی خط میں لکھا ہے کہ انہیں وسنت کنج کے سیمون اسٹیٹ میں کھانے پر مدعو کیا گیا تھا ،جہاں متعدد سفیر موجود تھے۔ ہندوستان اور جنوبی امریکہ کے مابین زرعی قوانین اور تجارتی امکانات پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ الزام عائد کیا کہ احمد وزیر اعظم اور بی جے پی کے خلاف بھی نازیبا تبصرے کر رہے تھے۔ اپنی شکایت میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایک سفیر کو بتایا ہے کہ وہ ماپوچے قبیلے پر ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک سفر کریں گی۔ شاذیہ نے الزام لگایا کہ احمد نے گالیاں دینا شروع کیں لیکن نظر انداز کردیا گیا۔ جب وہ رات کے کھانے پر بیٹھیں تو پھر سے نازیبا تبصرہ کیا گیا۔
شاذیہ علمی دہلی کے سی آر پارک علاقے میں رہتی ہیں اور 7 فروری کو انہوں نے سی آر پارک تھانے میں شکایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ بی ایس پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ ان کی بے عزتی کی گئی ہے۔ سی آر پارک تھانے کی پولیس نے پورا معاملہ وسنت کنج جنوبی پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا کیونکہ یہ واقعہ وسنت کنج جنوبی پولیس اسٹیشن کے تحت واقع علاقے میں پیش آیاتھا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here