تحصیل دیوبند کے گائوں انبہٹہ شیخان کانگریس نے کسان چوپال منعقد کی

0
720
All kind of website designing

بی جے پی نے زرعی قوانین لا کر کسانوں کی کمر توڑنے کاکام کیا ہے :چودھری مظفر علی

دیوبند،(ایجنسی)۔ دیوبند کے قریبی گائوں انبہٹہ شیخاں میں کانگریس پارٹی کی جانب سے کسان چوپال کا انعقاد کیا گیا جس میں کانگریس پارٹی کارکنان اور کسان موجود رہے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلع صدر چودھری مظفر علی نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسانوں کا استحصال کیا جارہاہے اتنا کسی بھی حکومت میں نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے زرعی قوانین لاکر کسانوں کی کمر توڑنے کا کام کیا ہے ۔ ان زرعی قوانین کی وجہ سے کسان بھکمری کا شکار ہوجائے گا۔ مظفرعلی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسان مخالف ہے ، اتنا ہی نہیں اس حکومت میں ہر طبقہ پریشان ہے، کسی کی کوئی بات نہیں سنی جارہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ کسانو ںکی طرف حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ کانگریس ان کے حقوق کی لڑائی لڑرہی ہے اور برابر لڑتی رہے گی ۔ مظفر علی نے کہا کہ حکومت کو جلد سے جلد تینوں زرعی قوانین کو واپس لینا چاہئے۔ مظفر علی نے کہا کہ آج ملک کا ہر طبقہ ریکارڈ توڑ مہنگائی سے دوچا رہے ، پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، سلینڈر اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کچن کا بجٹ بگڑ گیا ہے ۔ اس وقت غریب اور متوسط طبقہ ایک مشکل مرحلہ سے گزررہا ہے کیونکہ ان کی آمدنی کم ہورہی ہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، خاص طو رپر گزشتہ 6سالوں سے غریبوں اور امیروں کے مابین فاصلے مستقل طو رپر بڑھ رہے ہیں۔ غریب در غریب ہوتا جارہا ہے اور مال دار مزید مالدار ہورہا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ کانگریس پارٹی پہلے ہی روز سے کسانوں کی تحریک کو اپنی حمایت دے رہی ہے اور آگے بھی دیتی رہے گی۔کانگریس کے ضلع صدر مظفرعلی نے ریاستی اترپردیش کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہاں پر پوری طرح سے حکومت ناکام ہوچکی ہے ، عورتوں کی عزت محفوظ نہیں ہے، جرائم پیشہ افراد بے خوف ہوکر وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں ۔ انہو ںنے کانگریس کارکنان سے اپیل کی کہ وہ 2022کے اسمبلی انتخاب کی تیاریوں میں لگ جائیں اور بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کو عوام تک پہنچائیں اور گائوں در گائوں کسان چوپال لگاکر کسانوں کو زرعی قوانین کے نقصانات بتائیں ۔ کانگریس پارٹی کے دیوبند شہر صدر تنظیم صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے کسانوں کی طرف سے منہ موڑ لیا ہے او ران کی کسی بھی بات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے یہ سب کام کررہی ہے ۔ ان قوانین سے کسان ہی نہیں بلکہ عام آدمی بھی متأثر ہوگا۔ تنظیم صدیقی نے کہا کہ اس وقت بی جے پی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان زرعی قوانین ماننے سے انکار کررہے ہیں تو پھر حکومت ان قوانین کو واپس کیوں نہیں لے رہی ہے۔ تنظیم صدیقی نے کہا کہ آنے والا وقت کانگریس کا ہے کیو ںکہ موجودہ حکومت سے عوام پوری طرح سے پریشان ہوچکی ہے اور وہ اب تبدیلی چاہتی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ریاست میں اس وقت غنڈہ راج قائم ہے، چاروں طرف بدامنی پھیلی ہوئی ہے ، لوگ پریشان ہیں ۔ 2022میں ریاست اترپردیش میں کانگریس ہی برسراقتدار آئے گی۔ اس موقع پر دیپک کمار، اندر سنگھ، اجے تیاگی وغیرہ موجود رہے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here