کانگریس کی انتخابی مہم ‘آسام بچاؤ آہک’ لانچ ہوا

0
672
Congress Campaign in Assam
Congress Campaign in Assam
All kind of website designing
ناگاوں (آسام) ، (ایجنسی)۔ آسام میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست کی برسراقتدار بی جے پی ، کانگریس سمیت دیگر جماعتوں نے بھرپور طریقے سے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ ریاستی کانگریس ‘آسام بچاؤ آہک’ بس یاترا مہم کے تحت عام لوگوں تک پہنچنے کی مستقل کوشش کر رہی ہے۔
جمعہ کے روز ، ناگاوں ضلع کے تحت ساماگوڑی کے ایم ایل اے رقیب الحسین کی قیادت میں آسام بچاؤ آہک بس یاترا مہم کا انعقاد کیا۔ اس دوران کئی ادبی شخصیات اور اساتذہ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت کی۔ معلوم ہو کہ کانگریس اسمبلی انتخابات میں سی اے اے کو انتخابی ایشو بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی کانگریس نے اس کو لے کر آواز بلند کی لیکن اسے خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
اس بار ، کانگریس نے بس یاترا کے ساتھ سی اے اے کو لے کر ریاست بھر میںسی اے اے لکھے ہوئے 50 لاکھ اسمیہ گمچھوں کو جمع کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ رقیب الحسین نے آسامی گمچھا پر دستخطی مہم چلائی۔ اس پر نامور شاعر ڈاکٹر پراگ سیکیہ اور ممتاز ماہر تعلیم مکل ساکیہ نے دستخط کیے۔
دستخط کے بعد دونوں نے سی اے اے کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ ہم کسی بھی حالت میں اس قانون کے حق میں نہیں ہیں۔ اسی اثنا میں ، لوگوں نے نگر کالج چوک کے قریب کافی بڑاآسامیاگمچھہ لگاکر سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے لوگوں نے دستخط کی۔ طلبا کے علاوہ عام لوگوں نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔ اس مہم کے دوران رقیب الحسین کے علاوہ ناگاوں ضلع کانگریس کے صدر تپن کمار شرما بھی موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here