گزشتہ کافی دنوں سے ڈیلی پیسنجرزکے مطالبہ کے مد نظر ریلوے نے پیسنجر ٹرینوں کو چلانے کی اسکیم تیار کی
دیوبند، (ایجنسیوں) ٹرینوں کے ذریعہ یومیہ سفر کرنے والوں کو 22فروری سے کچھ راحت ملنے جارہی ہے ، انبالہ ڈویژن کی جانب سے پسینجر ٹرینو ںکو چلائے جانے کے لئے ٹرینوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے ۔ اس میں 35ٹرینوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں سہارنپور سے چل کر وایا دیوبند ، مظفرنگر ، میرٹھ ، دہلی کو جانے والی ٹرینیں بھی شامل ہیں۔ ان ٹرینوں کو 22فروری سے چلائے جانے کی امید ہے۔ محکمہ ریلوے جلد ہی سہارنپور ، دہلی ، مرادآباد ، سہارنپور سمیت 8پسینجر ٹرینیں شروع کرنے جارہا ہے، جس کے لئے محکمہ ریلوے کے افسرا ن نے تیاری بھی شروع کردی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال 22مارچ کے بعد سے انبالہ ڈویژن میں پسینجر ٹرینوں کی آمد ورفت پوری طرح بند ہے اس سے ریلوں کے ذریعہ روزانہ سفر کرنے والے مسافر پریشان ہیں، ان مسافروں کو ایم ایس ٹی کا فائدہ بھی نہیں مل پا رہا ہے ، بڑی تعداد میں مسافر پسینجر ٹرینیں شروع کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے محکمہ ریلوے نے پسینجر ٹرینوں کو شروع کرنے کی اسکیم بنائی ہے۔ کرونا کے دور میں سبھی ٹرینوں کو بند کردیا گیا تھا ، محکمہ ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں کو اسپیشل بناکر ان کی آمد ورفت شروع کی تھی لیکن پسینجر ٹرینو ںکے نہ چلنے سے سب سے زیادہ پریشانی ڈیلی پسینجروں کو ہورہی ہے ۔ انبالہ ریلوے ڈویژن کے سہارنپور سے چلنے والی گاڑی نمبر 74024سہارنپور دہلی، ڈی ایم یو ، 74021دہلی سہارنپور، ڈی ایم یو، 64558سہارنپور دہلی میمو ، 64557، دہلی سہارنپور میمو پسینجر کو چلایا جائے گا ، اس کے ساتھ ہی گاڑی نمبر 64565مرادآباد سہارنپور میمو 64566سہارنپور مرادآباد میمو، 64511سہارنپور ، اونہ ہماچل اور 64512اونہ ہماچل سہارنپور میمو پسینجر بھی چلائی جائیں گی ۔ ا ن ٹرینوں کے چلنے سے دیلی مسافروں کو بڑی راحت ملے گی ، ساتھ ہی اسٹیشن پر اسٹال لگانے والے وینڈروں اور قلیوں کو بھی روزگار ملے گا۔ اُدھر ٹکٹ ونڈو کھولنے کے لئے بھی تیاریاں شرو ع کردی گئی ہیں۔ کرونا سے قبل محکمہ ریلوے نے ٹکٹوں کے لئے موبائل ایپ لانچ کیا تھا ، اس ایپ پر آسانی سے ٹکٹ کو بک کیا جاسکتا ہے ۔ واضح ہو کہ سہارنپور اور دیوبند سے بڑی تعداد میں نوکری پیشہ افراد مظفرنگر ، میرٹھ، جمنا نگر، انبالہ سمیت کئی شہروں کے لئے روز مرہ سفر کرتے ہیں ۔ پسینجر ٹرینیں بند ہونے کے سبب یہ افراد روڈ ویز بسوں سے سفر کررہے ہیں ۔ یہاں پر ٹرینو ںکے مقابلے انہیں پانچ گنا اضافی کرایہ دینا پڑتا ہے ۔ پسینجر ٹرینوں کے شروع ہونے سے ان مسافروں کو فائدہ ملے گا۔ انبالہ ڈویژن کے سینئر ڈی سی ایم ہری موہن نے بتایا کہ انبالہ ڈویژن میں پسینجر ٹرینوں کی آمد ورفت کو شروع کیا جائے گا ، اس میں 8پسینجر ٹرینیں سہارنپور سے ہوکر چلیں گی، حالانکہ ابھی تک ٹرینوں کے چلنے کی تاریخ متعین نہیں ہوئی ہی لیکن انبالہ ڈویژن میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ پسینجر ٹرینوں کے چلنے سے مسافروں کو بڑی راحت ملے گی۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں