چار ملی جماعتوں کی اجتماعی جدو جہد کا اعلان

0
229
فائل فوٹو
فائل فوٹو
All kind of website designing

کلکتہ : کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز کی پہل پر جمعیت علما ہند،جماعت اسلامی ہند، جمعیت اہلحدیث اور کل ہند اہل سنت و الجماعت کے نمائندوں کا ایک مشاورتی اجتماع دفترمشاورت میں منعقد ہوا جس میں کئی فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے۔ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس‘کانگریس اور مارکسی پارٹی کو مل جل کر فرقہ پرستی اور فسطائیت کے خلاف لڑنے پر آمادہ کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کی بات طے کی گئی۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ مسلم فرقہ پرستی کو بڑھا وادینے والی کو ئی بھی جماعت اگر انتخابی میدان میں آتی ہے تو اس کی مخالفت کی جائے گی۔ فسطائیت کے مقابلے کے لیے ضروری قرار دیا گیا کہ صاف اور سیکولر ذہن کے غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ مل جل کر لڑنا زیادہ مفید ہوگا۔ پولرائیزیش کی ہر کوشش کو ناکام بنا نے کی حتی الامکان کوشش کی جائے گی۔ہندومسلم یا مسلم کے نام پر ووٹوں کی تقسیم نہ ہو ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ فروری مہینے میں سارے مذاہب پر مشتمل کاروان امن و محبت مغربی بنگال میں نکا لنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ کارواں فورم برائے جمہوریت اور قومی یکجہتی(FDCA )کے زیر اہتمام نکا لا جائے گا۔ مشاورتی اجتماع میں قاری شمس الدین صدرِ جمعیت علما ہند مغربی بنگال، مولانا عبد الرفیق، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال، مولانا محمد اسحاق مدنی، نمائندہ جمعیت اہلحدیث مغربی بنگال،( صدر اجتماع) ، مفتی عبدالمتین صدر کل ہند سنت الجماعت کے علاوہ قمر الدین ملک ( سکریٹری ملی اتحاد پریشد) شاداب معصوم، جنید الرحمن، محمد اسلم، عبدالحلیم وغیرہ نے شرکت کی۔ پیرزادہ طٰہ صدیقی کسی وجہ سے شریک اجتماع نہ ہوسکے لیکن کاروائی کو سننے کے بعد اجتماعی فیصلے سے انہوں نے اتفاق کا اظہار کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here