شیخ عقیل احمد کی نگرانی میں شفاف کارکردگی کے ساتھ قومی کونسل ترقی کی طرف گامزن

0
1395
All kind of website designing

حیدرآباد(پریس نوٹ ) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر شیخ عقیل احمد کی نگرانی میں کونسل شفاف کارکردگی کے ساتھ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ پابندی سے تینو ں رسائل بچوں کی دنیا، اردو دنیا اور فکر وتحقیق شائع ہورہے ہیں اور شیخ عقیل اپنے پیامات کے ذریعہ اردوبرادری کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ قومی کونسل مختلف اہم کتابیں شائع کرتے ہوئے اردو کے ذخیرہ میں اضافہ کررہا ہے۔ اردو کی تعلیم کوفروغ دیاجارہا ہے۔ نوجوان بچو ں کو کمپیوٹرسکھاکران کوہنرمند بنایا جارہا ہے۔ دن رات قومی کونسل اردو کے فروغ کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ شیخ عقیل کے تقرر کے بعد سے جولوگ سمینار کے نام پر اردو کے حقیقی خدمت گذاروں کا حق مار رہے تھے، ان کی دکانیں بند ہوگئیں۔ ماضی میں دیکھا گیا کہ بعض لوگ پیسے کھانے

شیخ عقیل ڈائریکٹر این سی پی یو ایل
شیخ عقیل ڈائریکٹر این سی پی یو ایل

کے مقصد سے ایک جھوٹی تنظیم بناکر قومی کونسل سے سمینار کے نام پر فنڈ حاصل کرکے پیسے ہڑپ لیتے ہیں او رچار لوگ فوٹوکھینچوا کرجعلی دستاویز بناکر بقایہ فنڈ بھی حاصل کرلیتے تھے۔ شیخ عقیل نے ان تمام غلط کاموں پرروک لگادی ۔قومی کونسل سے گذارش ہے کہ سمینار میں پڑھے جانے والے مقالوں کی کاپی بھی حاصل کریں کیوں کہ قومی کونسل کے اشتراک سے یہ سمینارمنعقدہوتا ہے۔ اگرممکن ہوسکے تو سمینار کی ویڈیوریکارڈ بھی حاصل کرکے اسے این سی پی یو ایل کی ویب سائٹ پرپیش کیاجائے ،تاکہ ساری دنیا کے لوگ اس سے مستفید ہوسکیں اوراسکالرس بھی ان ویڈیوز کودیکھ کراپنے علم میں اضافہ کریں ۔ اس کے علاوہ یہ بھی غو رکریں کہ ایک تنظیم کے سمینارمیں کیوں ایک ہی قسم کے لوگ صدر اورمہمان خصوصی بنتے ہیں ،اس کی بھی تحقیق کی جائے اور اپنا ایک نمائندہ بھیج کرپورے سمینار کی رپورٹ اس سے حاصل کریں۔اردوکوٹکنالوجی سے جوڑنے میں قومی کونسل اہم رول ادا کررہی ہے اورامید ہے کہ قومی کونسل اپنی شفافیت برقرار رکھتے ہوئے اردو کے فروغ میں اہم رول ادا کرے گا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here