دہلی کے عوام ووٹر لسٹ میں نام کی تصدیق ضرور کروائیں۔ عبد الوحید
نئی دہلی (03اکتوبر2019) الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعے یکم ستمبر سے ووٹر لسٹ کا از سر نو تصدیق(Varification) ، نئے ناموں کا اندراج اور ووٹر لسٹ میں دیگر تبدیلی کی مہم چل رہی ہے۔ اس مہم میں جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی بھی مختلف علاقوں میں عوام کی مدد اور رہنمائی میں سرگرم ہے۔ اس کام کے لئے مساجد اور عوامی خطابات کے ذریعہ لوگوں کو باخبر کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی دہلی کے مختلف علاقوں میں ووٹرووں کی مدد کے لئے کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ یہ کام جماعت اسلامی حلقہ دہلی کی شعبہ خدمت خلق کے والنٹیرس اور کارکنان کے ذریعہ ذریعہ مختلف علاقوں میں کیاجا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جناب عبد الوحید امیر حلقہ اندراج جماعت اسلامی دہلی پردیش نے اپنے پریس بیان میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا اور اپنے گھروں کے دیگر افراد کے ناموں کا تصدیق (Varification)ووٹر لسٹ میں جلد سے جلد کرا لیں تاکہ آنے والے دنوں میں لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ حکومت جس کے نام پر طرح سے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور آسام میں این آر سی کے مسئلے پر جس طرح سے لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے اور اب پہلی بار ووٹر ویریفیکیشن کی کوششیں کی جا رہی ہیں اس سے عام مسلمان بہت پریشان ہیں۔ الیکشن کمیشن اندراج کی تاریخ میں توسیع کرے ساتھ ہی حکومت کی سطح پر بھی مختلف جگہوں میں کیمپ لگا کرعوام کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انھوں نے آگے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کے ورکرس اور ذیلی تنظیموں کے ذمہ داران مل کر دہلی کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگا کر لوگوں کی مدد و رہنمائی کر رہے ہے ۔دہلی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس کیمپ میں خود بھی اپنے نام کا کررہے ہیں اور اپنے آس پڑوس کے لوگوں کو بھی اطلاع دے دیں۔ انھوں نے مساجد کے امام اور دیگر فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران سے بھی اپیل کی کہ وو بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں اور عوامی خدمت کو یقینی بنائیں۔ واضح ہو کہ الیکشن کمیشن ووٹر ویری فکیشن کے لئے عوامی سطح پر مہم چلا رہی ہے جس کی آخری تاریخ 15اکتوبر2019ہے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں