پرتاپ گڑھ میں دھرم کی غنڈہ گردی نے ملک کو شرمسار کیا: محمود مدنی

0
897

نئی دہلی ،نیا سویرا لائیو: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے پرتا پ گڑھ میں ایک خاتون کے ساتھ وحشیانہ عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات ہندستانیت او رانسانیت دونوں کے لیے شرمناک ہیں ۔ مولانا مدنی نے اترپردیش میں امن وامان کی صورت حال پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کاس گنج میں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی مسجد پر حملہ کیا گیا جو یہ ظاہرکرتا ہے کہ ریاست میں نظم ونسق قائم کرنے والی ایجنسیاں اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہورہی ہیں ۔مولانا مدنی نے کہا کہ انسپکٹر راج کو بڑھاوا دینے سے جرائم میں کمی نہیں آتی بلکہ انتظامیہ کو جواب دہ بنانا بہت ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آج فرقہ پرستوں کے حوصلے کافی بلند ہیں کیو ں کہ ان کے اندر یہ زعم پیدا ہو گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں وہ قانون کی گرفت سے باہر ہیں ۔مولانا مدنی نے اس با ت پر ز ور دیا کہ پرتاپ گڑھ میں رابعہ نا م کی خاتون کے ساتھ عصمت دری کی کوشش او رپٹائی کی وجہ سے دردناک موت اور ملک بھر میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے جرائم ہماری سرکاروں کو یہ سوچنے کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ کسی خاص طبقے کی خواتین کے مسائل پر سیاست سے بازآئیں اور اجتماعی طور سے ان کے بنیادی مسائل کا حل تلاشنے کی کوشش کریں ۔ادھر دوسری طرف مولانا مدنی کی ہدایت پر جمعےۃ علماء پرتاپ گڑھ کا ایک وفد اس کے سکریٹری مولانا محمد فاروق قاسمی کی سربراہی میں متاثرہ خواتین کے اہل خانہ سے ملا اور جنازہ وغیرہ میں شرکت کی ۔اس سلسلے میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے بتایا کہ جمعےۃ علماء کے ضلعی ذمہ داروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں قانونی واخلاقی ہر طرح کا تعاون دیں ، کیوں کہ یہ واقعہ سماج کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ اس وفد میں مولانا تاجدار قاسمی ضلع نائب صدر اور مولانا جاوید قاسمی بھی شریک تھے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here