طبی ادب کی نئی کمیٹی کی تشکیل اور حکیم وسیم احمد اعظمی چیئرمین بنائے جانے پر مبارکبارد 

0
2678

سی سی آریو ایم نے پہلی بار ایسی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی ٹیم میں طب یونانی کاسچادردرکھنے والے ماہرین فن شامل ہیں: نازش احتشام اعظمی

نئی دہلی،نیاسویرا لائیو:مقام مسرت ہے کہ طب یونانی سمیت تمام دیسی طریقۂ علاج کی جدید ریسرچ و تحقیق کیلئے سرگرم سرکاری ادارہ سی سی آریوم نے طبی ادب کی سب کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔اب کے بار جن عظیم شخصیات کو سی سی آر یو ایم کی مذکورہ کمیٹی میں شامل کیا گیا وہ تمام اطبائے کرام دنیائے طب یونانی میں اپنے طویل تجربات اور تعلیم وتدریس جیسی گراں قدر اور تصنیف وتالیف کی دنیاکی یکتائے روزگار شخصیات ہیں۔اس موقع پر اصلاحی ہیلتھ کیئرفاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ انتہائی خوشی کی بات یہ ہے کہ محققین کی اس اعلیٰ کمیٹی کا چیئر مین اس عظیم ہستی کو بنایا گیا ہے جنہوں نے تحقیق وریسرچ اور طب کے متنوع موضوعات پر درجنوں کتابیں تصنیف کی ہیں ۔سی سی آر یو ایم کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق بطور چیئرمین کمیٹیحکیم وسیم احمد اعظمی صاحب کی نامزدگی عمل میں آئی ہے ،حکیم نازش حتشام اعظمی نے بتایا کہ حکیم وسیم احمد اعظمی صاحب نہ صرف یہ ادبی حلقہ میں اپنی تحقیقی سرگرمیوں کی وجہ سے احترام کی نظروں سے دیکھے جاتے ہیں ،بلکہ موصوف اپنی طبی تصانیف جس میں معالجات سے لے کر کلیات اور کتاب الصیدلہ جیسی

طب یونانی کے ابن بطوطہ جناب حکیم وسیم احمد اعظمی صاحب مدظلہ

 قابل تحسین درجنوں طبی کتابوں کے مصنف کی حیثیت سے دنیا میں اپنا لوہا منواچکے ہیں،موصوف کی متعدد کتا بیں یونانی میڈیکل کالجوں میں داخل نصاب بھی ہیں۔ جبکہ بزرگ یونانی معالج اور سی سی آریوایم کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حکیم عبد الحنان صاحب،کہنہ مشق یونانی محقق اور طبی ادب کے معتبر مصنف حکیم خوشید احمد شفقت اعظمی،ملک کی تاریخی میڈیکل تعلیم گاہ آیور ویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج قرول باغ دہلی کے سابق پروفیسر حکیم فضل الرحمن شررؔ مصباحی ،مؤلف و مصنف ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی صاحب ،ڈاکٹر محمد اکرم صاحب ،دہلی اور سی سی آریوایم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرجنرل وغیرہم اس طبی ادب کی کمیٹی کے رکن بنائے گئے ہیں۔ اس بار سی سی آریوایم نے کمیٹی تشکیل دی ہے اسے دیکھ کر بلاخوف تردید یہ کہی جاسکتی ہے کہ اس کمیٹی میں مکمل طور پر ایسے اہل حضرات کو شامل کیا گیاہے جنہوں نے طب یونانی کی ترویج وترقی اور شناخت و وقار کو بڑھانے کی مخلصانہ جذبہ اپنے اندر رکھتی ہے۔اس موقع پر حکیم نازش احتشام اعظمی نے سی سی آریوایم کا بھی شکریہ ادا کیاہے۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here