روہنگیائی پناہ گزینوں میں سردی سے بچنے کیلئے روم ہیٹر تقسیم

0
933
روہنگیائی مسلمانوں کے لئے راحتی پروگرام میں جمعیۃ علماء کی جانب سے مولانا عبد قاسمی، مولانا اسلام الدین، محمد ہارون اسعدی اور غیور احمد قاسمی روم ہیٹر تقسیم کرتے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
All kind of website designing

جمعیۃ علماء ہند مظلوم پناہ گزینوں کی امداد کیلئے کوشاں: غیور احمد قاسمی

نئی دہلی،نیا سویرا لائیو: نورانی مسجد کھجوری میں برما سے آئے ہوئے پچاس سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں جو مختلف محلوں میں کرائے پر رہتے ہیں شدید ٹھنڈ کے پیش نظر پہلے مرحلہ میں بزرگوں اور بیواؤں میں روم ہیٹر تقسیم کئے گئے مولانا تنویر احمد قاسمی امام وخطیب نورانی مسجد نے ذمہ داران جمعیۃ علماء سے بتایا کہ فی الحال ان حضرات کو راشن کی سخت ضرورت ہے یہ لوگ محنت مزدوری کرکے بمشکل کرایہ ادا کرپاتے ہیں روزانہ مزدوری بھی نہیں ملتی اسی طرح کا حال شرم وہار کالندی کنج ہڑیلہ اتم نگر فریدآباد، میوات اور متھرا میں برمائی پناہ گزینوں کا ہے سردی انتہائی شباب پر ہے جن علاقوں میں یہ حضرات قیام پذیر ہیں وہاں کے صاحب ثروت ائمہ مساجد وذمہ داران مدارس اور سماجی خدمت گاروں کی ذمہ داری ہے کہ ان کی بنیادی ضروریات میں رضائے الہٰی حاصل کرنے کیلئے شریک ہوں۔ مولانا محمد عابد قاسمی صدر جمعیۃ علماء دہلی نے کہا کہ ہم ان حضرات کے لئے وقتاً فوقتاً کوشش کرتے رہتے ہیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا اسلام الدین نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی نے کہا کہ سردی بہت ہے اس طرح کی ٹھنڈ میں لوگوں کی جان بھی چلی جاتی ہے۔ جتنی جلدی ان لوگوں میں ٹھنڈ سے بچنے کے اسباب پہونچادئے جائیں تو بہتر ہوگا قاری محمد ہارون اسعدی سکریٹری جمعیۃ علماء دہلی نے بتایا ان لوگوں کو روم ہیٹر حاجی محمد اقبال نمبر دار کی مخلصانہ کوششوں سے دئے جارہے ہیں اس سے پہلے حاجی محمد اقبال نمبردار نے پسونڈہ کے لوگوں کو متوجہ کرکے بچوں کے لئے دودھ پاؤڈر کا نظم کیاتھا جمعیۃ علماء غازی آباد اور مولانا ابراہیم قاسمی کی جدوجہد سے سینکڑوں کی تعداد میں لحاف او رکمبل تقسیم کئے گئے مگر ضرورت بہت زیاد ہ ہے۔ مولاناغیو احمد قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند اور اس کے رفقاء برمائی پناہ گزینوں کیلئے کوشاں رہتے ہیں دہلی واطراف دہلی کے مدارس ومساجد پناہ گزینوں کی مدد کرنے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل بنائیں تو یہ مظلوم وپریشان حال لوگ بھی ہماری طرح زندگی گذار سکتے ہیں ایک مسجد ایک فیملی او رایک مدرسہ دو فیملی کی کفالت کی ذمہ لے لے تو بڑی آسانی سے مسئلہ حل ہوجائے گا عوام مدارس او رائمہ کرام پر بھرپور اعتماد کرتی ہے اہم شرکاء حاجی سعید، بھائی نسیم، مولانا زاہد قاسمی، مولانا محمد حسن، حاجی محمد اقبال نمبردار پسوندہ، مولانا خلیل احمد قاسمی رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، مولانا ابراہیم قاسمی صدر جمعیۃ علماء غازی آباد، مولانا محمد اسجد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء غازی آباد، مفتی عبد اللہ کھجوری، حافظ حسان احمد، قاری شاہنواز نورانی مسجد، محمد اسمعیل برما والے، صابر علی، نظام الدین صدر، چمن خاں، ڈاکٹر انیس وغیرہ موجودتھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here