نئی دہلی : (پریس رلیز) ریکس ریمیڈیز جو اب ماشاء اللہ لمٹیڈ ہو گئی ہے ،ہندوستان کی مایہ ناز یونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ہے جو ادویات کے ساتھ ساتھ مصالحہ جات اور فوڈ پروڈکٹس کی ۸۰۰ سے زائد پیکنگ بنا کر بازار میں پیش کر رہی ہے۔ ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ ایک کاروباری ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو بھی بخوبی انجام دیتا ہے جس کے لئے ریکس ریمیڈیز نے ایک فلاحی ادارہ ’’ ریکس ریمیڈیز چیرٹیبل ٹرسٹ ‘‘ قائم کر رکھا ہے۔
ریکس ریمیڈیز چیرٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ ملک کے عوام کو بلاتفریق مذہب و ملت مفت تشخیص و علاج فراہم کرنے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے، اسی سلسلہ کوآگے بڑھاتے ہوئے اسلامک کلچرل سینٹر کے سبھی ممبران اور اسٹاف کے لئے کلچرل سینٹر، لودھی روڈ، نئی دہلی میں دو روزہ مفت تشخیصی طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مشہور و تجربہ کار اطباء جناب حکیم اخلاق صاحب، جناب حکیم ڈاکٹر اسلم جاوید صاحب ، جناب حکیم محمد مرتضیٰ قاسمی صاحب اور پروفیسر حکیم یونس صاحب ڈائیریکٹر مولانا آزاد پیرامیڈیکل کالج، دیوبند شوگر، بلڈ پریشر، جوڑوں و دل کے امراض کی فری میں تشخیص فرمائیں گے اور ساتھ ہی ریکس ریمیڈیز کی دوائیں 50% چھوٹ پر خریدی جا سکیں گی۔ یہ میڈیکل کیمپ بتاریخ ۰۶ جنوری اور ۰۷ جنوری ۲۰۱۸ بروز ہفتہ و اتوار انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر اور ریکس ریمیڈیز چیری ٹیبل ٹرسٹ نے مشترکہ طور پر لگایا۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر نے اپنے سبھی ممبران کو اس مفت تشخیصی طبی کیمپ کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی۔اسلامک کلچرل سینٹر کے ممبراور سابق وزیر و ترجمان بی جے پی سید شاہنواز حسین صاحب نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔
کیمپ کا افتتاح جناب محمد شعیب اکرم صاحب(صدر، ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ)، جناب سراج الدین قریشی صاحب (صدر ، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر)نے جناب محمد عارف صاحب(ڈائیریکٹر اکاؤنٹس، ریکس ریمیڈیز)، جناب منیف اختر عثمانی صاحب (ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن، ریکس ریمیڈیز)، جناب شمشاد احمد صاحب ( ڈائیریکٹر ، ریکس ریمیڈیز) ، جناب صبور احمد صدیقی صاحب (ڈائیریکٹر میڈیا، ریکس ریمیڈیز) ، جناب تنویر حاذق صاحب، ڈاکٹر اسلم جاوید صاحب، جناب شمیم صاحب سوت والے ، جناب مہتاب باٹلا صاحب، حکیم محمد مرتضیٰ قاسمی صاحب کی موجودگی میں کیا۔انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے ممبران و جملہ اسٹاف اس مفت تشخصی طبی کیمپ سے خوب مستفیض ہو رہے ہیں۔ مفت تشخیصی طبی کیمپ کو کامیا ب بنانے کے لئے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے ذمہ داران ،اور جناب آصف ندیم صاحب ، جناب جلال الدین اکبر، جناب فیروز، جناب علی صدیقی اور جناب دانش علی نے بھرپور تعاون کیا ۔
اس مفت تشخیصی طبی کیمپ کو منعقد کرنے کے لئے ریکس ریمیڈیز چیری ٹیبل ٹرسٹ جناب سراج الدین قریشی صاحب کا شکرگزار ہے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں