سی سی آریو ایم کو جلد ملے گا کل وقتی یونانی ڈائریکٹر جنرل!

0
1559
مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے بانی وجنرل سکریٹری ڈاکٹر اسلم جاوید سکریٹری برائے آیوش حکومت ہند وید راجیش کوٹیچا سے طب یونانی کو درپیش مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے۔۔۔
مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے بانی وجنرل سکریٹری ڈاکٹر اسلم جاوید سکریٹری برائے آیوش حکومت ہند وید راجیش کوٹیچا سے طب یونانی کو درپیش مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے۔۔۔
All kind of website designing

مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے بانی وجنرل سکریٹری سے خاص ملاقات میں سکریٹری آیوش وید راجیش کوٹیچا کی یقین دہانی 

نئی دہلی،پریس ریلیز: طب یونانی کیلئے شب و روز سرگرم عمل عالمی شہرت یافتہ تنظیم مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے بانی وجنرل سکریٹری حکیم ڈاکٹر اسلم جاوید نے آج وزارت آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا سے ملاقات کی اور طب یونانی کو ملک بھر میں درپیش سلگتے ہوئے مسائل سے روشناس کرایا۔اس خاص ملاقات میں ڈاکٹر اسلم جاوید نے سکریٹری آیوش سے گزارش کی کہ فوری طور پر سی سی آر یو ایم میں کل وقتی ڈائریکٹر کا تقرر کیا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ جزوقتی اور غیر یونانی سربراہ کو یونانی کا ڈائریکٹر بنانے کی وجہ سے طب یونانی کی ترقی اور ریسرچ کا کام متاثر ہورہا ہے ،اس لئے ضروری ہے کہ ہندوستان سے اپنی شہرت بنانے والی طب یونانی کیلئے ایک اہل اور قابل ڈائریکٹرکافوری حکم سے تقرر عمل میں لایا جائے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے وید کوٹیچا نے کہا کہ ہم نے جلد ہی اس مطالبہ کو پورا کردیں گے۔ہماری وزارت پہلے ہی اس سلسلے میں کافی پیش رفت کرچکے ہیں،اشتہارات وغیرہ بھی جاری کئے گئے ہیں مناسب اور باصلاحیت فرد کے ملتے ہی تقرر کردیا جائے گا۔علاوہ زیں مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے با نی و جنرل سکریٹری ڈاکٹر اسلم جاوید نے سی سی آر یو ایم کی ڈسپنیسریوں اور ریسرچ مراکز میں دواؤں کے معیار اور کوالیٹی کی جانب بھی سکریٹری آ یوش کی توجہ مبذول کرائی ۔ وید راجیش کوٹیچا نے انتہائی توجہ کے ساتھ تمام باتیں سنیں اور اعتراف کیا یقیناًطب یونانی کے یہ سارے مسائل جلد از جلد حل کئے جانے ضروری ہیں۔انہوں یقین دہانی کرائی کہ ہم جلد ہی ان سارے مسائل کو حل کرائیں گے۔جب وید راجیش کوٹیچا کے سامنے طب یونانی کو ملک میں درپیش پریشانیوں سے آ گاہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ہماری وزارت اس معاملے میں بے حد سنجیدہ اور فکر مند ہے۔ہماری خواہش ہے کہ دیگر دیسی طریقہ علاج کی طرح طب یونانی کو اس کا واجب حق ملنا چاہئے اور وزارت دیگر طریقہ علاج کی طرح طب یونانی کو بھی ہمیشہ اپنے منصوبے میں نمایاں رکھتی ہے۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here