’ورلڈ یونانی ڈے ‘ تقریب اور مسیح الملک حکیم اجمل گلوبل ایوارڈ تقسیم کی تیاری زوروں پر: ڈاکٹر اسلم جاوید

0
1245
نئی دہلی۔21نومبر : ( پریس ریلیز )طب یونانی کی ترویج و اشاعت میں سرگرم عالمی شہرت یافتہ تنظیم ’’مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی ‘‘کی جانب سیحسب روایت اپنی پرشکوہ تاریخ وآہنگ کے مطابق آئندہ ماہ فروری 2018 ورلڈ یونانی ڈے تقریب منانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ طب یونانی کے مختلف شعبوں تعلیم،دواسازی،تحقیقات و ریسرچ جیسے امور میں مصروف اداروں ، افراداوردانش گاہوں کو ان کی حوصلہ افزائی اور خدمات کی تائید کیلئے ماضی کی طرح اس بار بھی مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کی جانب سے مسیح الملک حکیم اجمل خان گلوبل ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کیلئے مسلسل میٹنگیں چل رہی ہیں۔خواہشمند حضرات کی بڑی تعدادنے رجسٹریشن بھی کرالیاہے،مزید رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔سوسائٹی کے بانی وجنرل سکریٹری معروف ہائی ٹیک یونانی معالج حکیم وڈاکٹر اسلم جاوید کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے عہدیداران نے مشورہ کرکے 13زمروں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جو اس طرح ہے۔(1) ایوارڈ برائے بیسٹ یونانی فزیشین،(2) ایوارڈ برائے بیسٹ آیورویدک فزیشین،(3) ایوارڈ برائے بیسٹ ایلوپیتھک فزیشین وسرجن،(4) ایوارڈ برائے بیسٹ ہومیو پیتھک فزیشین،(4)ایوارڈ برایے بیسٹ ایکیو پنکچر فزیشین،(5) ایوارڈ برائے بیسٹ ہولسٹک فزیشین،(6) ایوارڈ برائے بیسٹ نیچرو پیتھی فزیشین،(7) ایوارڈ برائے بیسٹ یونانی ڈرگ مینو فیکچرنگ کمپنی ،(8) ایوارڈ برائے بیسٹ آیورویدک ڈرگ مینوفیکچرنگ کمپنی ،(9) ایوارڈ برائے آرگنائزیشنل وسوشیل سوسائٹی برائے طبی خدمات،(10) ایوارڈ برائے آرگنائزیشنل وسوشیل آیورویدک خدمات،(11) ایوارڈ برائے بیسٹ یو نا نی و آیور ویدک کلینک ،(12) ایوارڈ برائے بیسٹ حجامہ پریکٹشنر مردو خواتین۔ڈاکٹراسلم جاوید بتاتے ہیں کہ اس علاوہ دیگر فلاحی وسماجی شعبے قابل تحسین خدمات کیلئے بھی ایوارڈ دینے کارادہ ہے جس پر سوسائٹی ابھی غور خوض کررہی ہے۔انہوں نے اپیل کی ہے مذکورہ بالا شعبوں میں جولوگ یا ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں وہ www.unaniherbal.org کی سائٹ پر جاکر اپنا آنلائن رجسٹریشن خود کرواسکتے ہیں۔اب تک بڑی تعداد میں اہل اداروں اور طب یونانی سے وابستہ افراد نے اپنا رجسٹریشن کروابھی لیاہے۔ورلڈ یونانی ڈے پروگرام میں ملک و بیرون ملک سے یونانی معالجین،محققین اور اسکالرز شرکت فرمائیں گے۔وزارت صحت وآیوش کے وزراء اور ذمہ داران حضرات سے لگاتار روابط استوار ہیں۔تقریب تقسیم گلوبل ایوارڈ کی رونق کومتوقع کابینہ وزیر حکومت ہند اپنی شرکت سے دوبالا کریں گے۔اس موقع پر ایک تاریخی ومعیاری رنگا رنگ سوینیر شائع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں اطبائے کرام،ریسرچ اسکالرز،طلبائے کرام واساتذۂ فن سے گزارش ہے کہ سوینیر میں شمولیت کیلئے اپنی نگارشات سوسائٹی کی ای میل آئی ڈی پر ارسال فرمادیں ،تاکہ آپ کی تخلیقات کوبہتر اور قابل توجہ جگہ دی جاسکے۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here