مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم (چمنی میل) علاقہ میں جھنڈا سلامی تقریب کا انعقاد

0
133
All kind of website designing

 

نئی دہلی،16/اگست(محمدارسلان خان):75واں آزادی کا امرت مہوتسو کی مناسبت سے باڑ ہ ہندوراؤ کے چمنی میل علاقہ میں واقع مدرسہ تحفیظ القرآن میں جھنڈا سلامی پروگرام منعقد ہوا، جسمیں مدرسہ کے بچوں نے حب الوطنی نغمے،نظمیں اور آزادی سے متعلق پروگرام پیش کئے اورناظرین سے دادوتحسین حاصل کی۔اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے جمعیۃ علما ضلع چا ندنی چوک کے صدر مولانامفتی انتظار حسین مظاہری نے تمام آزادی کے متوالوں کو سلام اور اپنا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنگ آزادی تمام مذاہب نے مل جل کرلڑی، جسکو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،بالخصوص علمائے کرا م نے بیش بہا خدمات انجام دی،جوسنہرے حرفوں میں لکھے جا نے لائق ہے۔یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ادارہ کے مہتمم مولانا قاری محمد عمر قاسمی نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا اور اپنی گفتگو میں کہا کہ مجاہدین آزادی نے جو ملک کیلئے قربانیاں پیش کیں ہیں،انہیں یادرکھناچاہئے اور آزادی کے متوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔ مولانا عمر نے آخرمیں اظہارتشکر کے فرائض انجام دئے۔تقریب کی نظامت مفتی مشاہد احمد حسینی نے کی،جبکہ اہم شرکا میں مومن کا نفرنس دہلی کے سینئرلیڈرمحمدشاکرانصاری،بی جے پی لیڈرخالدقریشی،حافظ محمدغفران نقشبندی،سید شاہد، بھائی شہزاد، بھائی رضوان،حافظ شکیل، مرتضی بھائی سمیت دیگر کے اسمائے گرا می قابل ذکر ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here