دہلی میں انکاؤنٹر، دو انعامی بدمعاش گرفتار

0
870
All kind of website designing

نئی دہلی :۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم کا رات گئے دو شرپسندوں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔مقابلہ میں دو بدمعاشوںکی ٹانگ میں گولی لگنے کے بعددونوںکو گرفتار کرلیا گیا۔ بدمعاشوں کی شناخت روہت چودھری اور پروین عرف ٹیٹو کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان پر دو لاکھ کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا اور ان کے خلاف ایم سی او سی اے کے تحت قتل ، ڈکیتی کے مقدمات درج تھے۔ فی الحال ان دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کی

کرائم برانچ کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ گینگسٹر روہت چودھری اپنے ساتھی کے ساتھ نیلی کار میں بھیرون مارگ پہنچے گا۔ اس اطلاع پر ، ٹیم نے بھیرو مارگ پر پارکنگ کے قریب پہلے ہی ایک جال بچھا دیا۔ قریب 4:30 بجے ایک نیلی کار رنگ روڈ کی طرف سے آتی دیکھی گئی ۔گاڑی کو بیریکیڈ پر روکنے کی کوشش کی گئی ، لیکن ڈرائیور نے ٹکر مار دی اور فائرنگ کردی۔ اس کے بعد ، ٹیم نے بھی جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کی۔جس میںاے سی پی پنکج کی جیکٹ پر گولی لگی ، جسے گینگسٹر روہت چودھری اور اس کے ساتھی نے فائر کیا تھا۔ ایس آئی پرینکا کی بلٹ پروف جیکٹ پر بھی گولی لگی تھی۔ جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان کو بھی گولی ماری گئی ، جس کے بعد دونوں وہاں گر پڑے۔

دونوں انعامی بدمعاش ہیں

اس وقت پولیس نے دونوں ملزمان کو پی سی آر وین کے ذریعہ آر ایم ایل اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں ملزمان بدنام زمانہ گینگسٹر تھے اور ان پر دو لاکھ کا انعام بھی اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ملزمان کے خلاف ایم سی او سی اے کیس کے ساتھ ہی قتل اور ڈکیتی کے متعدد دیگر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here