سری نگر، ایجنسی :بھارتی فضائیہ نے رن وے کے کام کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے اگلے ماہ 15 دن کیلئے ہوائی اڈے کو مکمل بند کرنے کی تجویز سے متعلق سابق حکم نامہ واپس لے لیا ہے تاہم جموں ایئر پورٹ پر آنے اور جانے والی پروازوں کی کارروائی 10 مارچ سے41 دنوں کیلئے 7 گھنٹوں تک محدود ہوگی۔ نمائندے کے مطابق سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی وزارت دفاع کی ہدایت کے بعد ایک اجلاس میں ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے مشورے سے آئی اے ایف نے اس فیصلے کا جائزہ لیا اور اس میں ترمیم کی۔ایک روز قبل سیکریٹری دفاع اجے کمار نے دہلی میں آئی اے ایف اور اے اے اے کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی تھی اور انھیں صلاح دی تھی کہ شہری ٹریفک کے لئے ہوائی اڈے کی بندش سے بچنے کیلئے کوئی راستہ تلاش کریں۔سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ جموں ہوائی اڈے کو 6 مارچ سے20 مارچ تک مکمل طور پر کو بند کرنے کے حکم نامے کو واپس لے لیا گیا ہے۔ تاہم 10 مارچ سے19 اپریل تک ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن روزانہ 7 گھنٹے تک محدود رہے گی۔عہدیداروں نے بتایا کہ جموں ایئرپورٹ صبح 10 بجے سے19 اپریل کے دوران رات12 بج کر 50 منٹ پر آخری پرواز کی روانگی کے ساتھ صبح 6 بجے سے دوپہر1 بجے تک کارروائیوں کیلئے دستیاب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن 20 اپریل سے معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں