بی جے پی اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو طاقت سے دبارہی ہے

0
691
دیوبند میں منعقدہ سماجوادی پارٹی کارکنان کی میٹنگ سے سکندر علی خطاب کرتے ہوئے
دیوبند میں منعقدہ سماجوادی پارٹی کارکنان کی میٹنگ سے سکندر علی خطاب کرتے ہوئے
All kind of website designing

سابق ممبر پارلیمنٹ تبسم حسن اور ممبر اسمبلی ناھید حسن کے خلاف گینگسٹر کا رروائی پر سماجوادی پارٹی سخت برہم

دیوبند، (ایجنسی)۔ کیرانہ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ناہید حسن اور ان کی والدہ سابق ممبر پارلیمنٹ تبسم حسن کے خلاف گینگسٹر ایکٹ میں کارروائی کئے جانے سے سماجوادی پارٹی کے کارکنان میں زبردست ناراضگی ہے ۔کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی حکومت ان کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بزور طاقت دبانا چاہتی ہے ،لیکن سماجوادی پارٹی اور اس کے کارکنان اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔تفصیل کے مطابق دیوبند کے محلہ گوجر واڑہ میں سماجوادی پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ،اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سابق ضلع سکریٹری سکندر علی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے حسد ،بغض اور دشمنی کے مقصد سے ممبر اسمبلی ناہید حسن اور سابق ممبر پارلیمنٹ تبسم حسن کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس وقت اتر پردیش میں ایمرجنسی جیسے حالات ہیں ۔اور ریاستی حکومت اس کی مخالفت میں آواز اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پولیس کا سہارا لے رہی ہے ۔گنا سمیتی کے سابق چیئر مین چودھری پروندر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہٹلر کی راہ پر چل رہی ہے ۔اس لئے پورے ملک میں اس وقت تانا شاہی اور ہٹلر ازم پھیلا ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے تمام غیر قانونی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے ۔لیکن اس ملک کے عوام آئندہ ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کو اس کی حیثیت یاد دلا دیگی ۔بعد ازاں چودھری ازہر اور کلیم قریشی نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ سماجوادی پارٹی کاایک ایک کارکن ظلم کی اس لڑائی میں ناہید حسن ،تبسم حسن اور ان کے خاندا ن کے ساتھ کھڑاہے ۔انہوں نے کہا کہ اب انصاف کی لڑائی سڑکوں پر آکر لڑی جائے گی ۔اس میٹنگ کی صدارت حاجی زندہ حسن نے کی ،میٹنگ میں اسد انصاری ،ببلو ،سلمان قریشی ،اقبال بھورا ،فاروق علی ،جاوید خان ،چودھری اطہر حسن ،اسلم چودھری اور حاجی شہزاد وغیرہ بطور خاص موجود رہے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here