پنچایت انتخابات کی آہٹ کے ساتھ ہی اور جوتم پیزار شروع

0
225
Symbolic Photo
Symbolic Photo
All kind of website designing

پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور لائسنسی اسلحوں کو جمع کرانے کی تیاری شروع کردی

دیوبند،(ایجنسی) پنچایت انتخاب کی سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ریاست میں آپسی رنجش کو لے کر مارپیٹ اور تنازعات کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ اس لئے آنے والے دنوں میں پولیس انتظامیہ کی نگاہیں اسلحوں پر بھی ہوںگی۔ ایک طرف غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی پر زور دیا جائے گا تو دوسری جانب لائسنسی اسلحہ کو انتخاب سے قبل جمع کرانے کی کثرت کی جائے گی۔ اے ڈی جی قانون نظم ونسق پرشانت کمار نے خاص طو رپر لائسنسی اسلحہ کو جمع کرانے کی کارروائی ترجیحات کی بنیاد پر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی جی پی ہیڈکوارٹر میں پنچایت انتخاب سیل کی تشکیل کئے جانے کے ساتھ ہی کئی پہلوئوں پر اضلاع سے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے ساتھ ہی پولیس کے ایجنڈے میں اپنے اسلحہ کو درست رکھنا بھی ہے۔ پنچایت انتخاب کو لے کر پولیس انتظامیہ نے اپنی تیاریاں پہلے سے ہی شروع کردی تھیں۔ امبیڈکرنگر میں گزشتہ ماہ میں پردھان کے شوہر اور ان کے بھائی کے قتل کے واقعہ کے بعد گائوں میں گہراتی رنجش نے پولیس کی پریشانیو ںمیں اضافہ کردیا تھا ، ڈبل مرڈر کے بعد ڈی جی پی اترپردیش ہتیش چندر اوستھی نے ریاست میں ہر تھانوں میں شاطر جرائم پیشہ افراد کی پوری تفصیل رکھنے کے سخت احکامات جاری کئے تھے ۔ جرائم پیشہ افراد کی تاریخ رکھنے اور سرگرم بدمعاشوں کی نگرانی کرنے کے بھی احکامات دیئے گئے تھے۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ لائسنسی اسلحہ جمع کرانے کے ساتھ ہی لائسنسی دوکانوں کی چیکنگ کرانے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ ریاست کے ہر ضلع میں رنجش اور تنازعات کی بنیاد پر حساس گائوں کی فہرست تیار کی جائے ، سبھی اضلاع میں وائرلیس سیٹ ربڑ بولیٹ ، بیری کیڈنگ اور دیگر سامان کو درست رکھنے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ سبھی ماخوذ جرائم پیشہ افرا دکی گرفتاری کو یقینی بنائے جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here