مقامی لوگوں کی مدد سے ، ملبے میں دبے چھ افراد کو نکال کر قریبی باڑہ ہندوراو اسپتال لے جایا گیا
نئی دہلی ، (ایجنسی)۔ منگل کی صبح ، شمالی دہلی کے صدر بازار( قصاب پورہ) میں ایک خستہ حال دو منزلہ عمارت گر گئی۔ حادثے کے وقت عمارت میں موجود 6 افراد ملبے میں دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس ، فائر بریگیڈ محکمہ اوربلدیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی لوگوں کی مدد سے ، ملبے میں دبے چھ افراد کو نکال کر قریبی باڑہ ہندوراو اسپتال لے جایا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں آر ایم ایل اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ، عمارت انتہائی خستہ حالت میں تھی۔ میونسپیل کارپوریشن
( بلدیہ) نے متعدد بار عمارت خالی کرنے کا نوٹس بھی دیا تھا۔ فی الحال ، صدر بازار تھانہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر رہا ہے۔ گھر میں موجود زرینہ (60) ، نسیم (30) ، حسنین (40) ، وسیم (32) صلاح الدین (55) اور بھوری (50) ملبے کی زد میں آگئیں۔
مکان گرتے ہی مقامی افراد مدد کے لئے دوڑ پڑے۔ اس کے فورا بعد ہی ضلعی انتظامیہ ، پولیس کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی۔ ایک ایک کر کے ملبے سے لوگوں کو نکالا گیا۔ جسکے بعد زخمیوں کو پی سی آر اور ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں