اہل خانہ اسپتال پہنچے تو پتہ چلا کہ ان کی بیٹی حاملہ ہے ۔ اسپتال میں پری میچیور ڈیلیوری ہوئی اور اس نے بچی کو جنم دیا
جودھپور: میں 55 ال کے شخص کے ذریعہ 16سال کی نابالغ لڑکی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ آبروریزی کے چھ ماہ بعد متاثرہ لڑکی نے ایک بچی کو جنم دیا ہے ۔ اس کا انکشاف اسپتال کی جانچ میں ہوا ہے ۔
نابالغ لڑکی کے پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اہل خانہ اسپتال پہنچے تو پتہ چلا کہ ان کی بیٹی پانچ سے چھ ماہ کی حاملہ ہے ۔ اسپتال میں ہفتہ کو پری میچیور ڈیلیوری ہوئی اور اس نے بچی کو جنم دیا، جبکہ اس کے والدین اسقاط حمل کرانا چاہتے تھے ۔ نابالغ بچی کاوزن کافی کم ہے اور ڈاکٹر اس کی حالت سنگین بتارہے ہیں ۔وہیں پولیس نے نابالغ لڑکی کے بیان کی بنیاد پر آبروریزی کے ملزم 55سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس کو ہفتہ کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ۔کھانڈہ فسلا تھانہ علاقہ میں رہنے والی 16ال کی نابالغ لڑکی کے والدین مزدوری کرتے ہیں ۔ دونوں روزانہ گھر سے نکل جاتے اور شام کو ہی لوٹتے ہیں ۔ ایسے میں نابالغ لڑکی گھر پر اکیلی ہی رہتی تھی ۔
اس درمیان موقع پا کر اس کے گھر کے سامنے کھلونا بیچنے والا 55سال کا پڑوسی دکاندار نابالغ کو دکان پر بلا لیتا اور اس سے باتیں کرتا تھا ۔ کھلونا دکھاتا اور اس کو کچھ کھلونے بھی دیتا ۔ رفتہ رفتہ اس شخص نے اس کے ساتھ شرمناک قسم کی غلط حرکتیں کرنی شروع کردیں اور پھر ایک دن نابالغ لڑکی کی آبروریزی کی ۔اس درمیان موقع پا کر اس کے گھر کے سامنے کھلونا بیچنے والا 55سال کا پڑوسی دکاندار نابالغ کو دکان پر بلا لیتا اور اس سے باتیں کرتا تھا ۔ کھلونا دکھاتا اور اس کو کچھ کھلونے بھی دیتا تھا ۔ اہل خانہ اس کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد کچھ جانچ کروائی ۔
گزشتہ تین فروری کو نابالغ کے پیٹ میں ناقابل برداشت درد ہوا ، جس کے بعد اس نے ماں کو بتایا ۔ اہل خانہ اس کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد کچھ جانچ کروائی ۔ جانچ رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف بھی دنگ رہ گئے کیونکہ نابالغ پانچ چھ ماہ کی حاملہ تھی ۔ اہل خانہ کو بتایا تو وہ بھی سکتے میں آگئے ۔ اہل خانہ کچھ سمجھ پاتے ، اس سے پہلے ہی نابالغ کو اسپتال میں بھرتی کرانا پڑگیا ۔ جانچ رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف بھی دنگ رہ گئے کیونکہ نابالغ پانچ چھ ماہ کی حاملہ تھی ۔ اس کے بعد اہل خانہ کورٹ میں اسقاط حمل کی کارروائی شروع کرنے والے ہی تھے کہ ہفتہ کی دوپہر کو نابالغ کی پری میچیور ڈیلیوری ہوگئی ۔اس کے بعد اہل خانہ کورٹ میں اسقاط حمل کی کارروائی شروع کرنے والے ہی تھے کہ ہفتہ کی دوپہر کو نابالغ کی پری میچیور ڈیلیوری ہوگئی ۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں