0
2148
All kind of website designing

صدرکی  جمعیۃ ، ناظم عمومی سمیت دیگر ذمےداران جمعیۃ اظہار تعزیت کیا اور وابستگان جمعیۃ سے دعائے مغفرت اپیل

نئی دہلی (نیا سویرا لائیو)آج مورخہ 13 ستمبر 2020 بروز اتوار تقریباً 11 بجے دن إدارة المباحث الفقهية اور امارت شرعیہ ہند کے ناظم و روح رواں ، اکابر کے معتمد ، صاف دل و صاف گو ، جمعیت علمائے ہند کا قیمتی اثاثہ ، مخلص کارکن اور مجلس عاملہ کے مؤقر رکن ، بہت سی خصوصیات کے حوالے سے منفرد مزاج کی حامل شخصیت ، زیرک و ذی رائے ، جید عالم دین مولانا معزالدین احمد قاسمی نور اللہ مرقدہ تقریبا انسٹھ سالہ زندگی گزارکر اللہ کی جوار رحمت میں پہنچ گئے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون ، غفر الله له واكرم مثواه وأسكنه فسيح جناته و جعل له الآخرة خيرا من الاولى .
ان کے انتقال پر صدر جمعیت علمائے ہند امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری ، قائد جمعیت مولانا محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سبھی علمائے کرام اور ائمہ عظام سے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے ۔اس اندوہناک موقعہ پر جمعیۃ علما ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے اور متعلقین جمعیۃ و جملہ احباب سے گزارش کی ہے کہ دعاء فرمائیں باری تعالی مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کی خدمات کا اپنی شایان شان بدلہ مرحمت فرمائے اور مولانا کے ضعيف العمر والدین ، اھلیہ ، بچے برادران اور جملہ اھل خانہ و متعلقین کو صبر جمیل نصیب فرمائیں ۔
مولا نا رحمہ اللہ واقعی بڑے،جیدعالمِ دین تھے،فقہی مسائل کی باریکیوں پر ان کی نگاہ خوب تھی،اسی لئے ان کی نظامت میں ادارۃ المباحث الفقہیہ کی جانب سے کئی کامیاب فقہی سمینار کا انعقاد ہوا۔مولانا بڑے صاف دل،اور صاف گو انسان تھے،لیکن اس کے باوجودسادگی کے پیکرتھے۔
جمعیۃعلماء بہارکے صدرمحترم جناب مفتی جاویداقبال قاسمی صاحب،اور جنرل سکریٹری جناب مولانامحمدناظم صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے انتہائی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے آپ تمام حضرات سے دعاء مغفرت کی اپیل کی ہے۔اللہ انہیں غریق رحمت کرے،جنت الفردوس کے اعلی سے اعلی مقام پر فائز کرے،اور اس امت کو ان کانعم البدل عطاء فرمائے۔آمین

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here