۵۰۰ ڈاکٹرس نے کرایا تھا رجسٹریشن، باقی ڈاکٹرس کی ٹریننگ ۲ جون کو
نئی دہلی : پریس ریلیز :طب یونانی سے وابستہ مستند معالجین کے لیے یہ بے حد مسرت کی بات ہے کہ عالمی طور پر قہر ڈھارہی وبا کورونا وائرس یعنی Covid-19جنگ بازوں میں یونانی ڈاکٹروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔حالاں کہ ابھی تک تمام صلاحیتوں اور وائرولوجی میں قابلیت حاصل کرنے کے باوجود انہیں ابھی تک براہ راست Covid-19 کے مریضوں کے علاج کے اپنی خدمات دینے سے روک دیا گیا تھا۔حالاں کہ شعبہ صحت میں مستند معالجین کی حد سے زیادہ کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے کئی ریاستوں اور بڑے شہروں میں پرائیویٹ ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی خدمات مستعارلی گئی تھی، مگر ان کشیدہ حالات میں بھی یونانی اطبا کو دورر رکھا گیا۔ تاہم ڈائریکٹوریٹ آف آیوش ، حکومت قومی خطہ دہلی ،میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے یونانی ڈ اکٹر شگفتہ نسرین کی کوششوں اور بھارتیہ چکتساپریشد دہلی کی کوششوں سے دہلی کے رجسٹرڈ یونانی معالجین کے لئے کوڈ-۱۹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں فوری طور پر کل ۵۰۰ ڈاکٹرس نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ان کی ٹریننگ گزشتہ جمعرات کے روز مکمل ہوگئی ۔باقی بچے ڈاکٹرس کی ٹریننگ ۲ جون کو ہوگی۔ خیال رہے کہ دہلی بھارتیہ چکتسا پریشد سے رجسٹرڈ تمام معالجین کیلئے یہ ٹریننگ ضروری ہے۔اس ٹریننگ کے بغیرکوئی بھی یونانی معالج Covid-19 کے خلاف جنگ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔اس موقع پر ڈاکٹر شگفتہ نسرین نے تمام ٹرینرز اور ٹرینیز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس جیسی مہلک وبا نے بنی نوع انسان کے کو تباہ کرنے کی جو جنگ چھیڑی ہے اس کے خلاف لڑنے کے لیے آپ اطبائے کرام آج تربیت پانے کے مقصدسے یہاں جمع ہوئے ہیں، آپ کی دل چسپی نہ صرف عوام میڈیکل سائنس کے میدان میں طب یونانی کی مقبولیت کے لیے بھی آج کی ٹریننگ سنگ میل کا کام کرے گی۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں