کیا متولیان دہلی ائمہ کے دشمن ہیں؟

0
551
All kind of website designing

ایم ودود ساجد

دہلی وقف بورڈ کے ائمہ وموذنین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل کے قریب ہے، لیکن اس مہم کے دوران ایک انتہائی ضروری سوال بھی کھڑا ہوگیا ہے۔ کیا دہلی کی مسجدوں کے متولی اور مینجنگ کمیٹیاں نہیں چاہتیں کہ ائمہ کو چار ماہ کی واجب تنخواہیں ادا

ایم ودود ساجد
ایم ودود ساجد

کردی جائیں۔۔ ۔۔۔؟
یہ سوال اس لئے پیدا ہوا ہے کہ متولی زمرہ سے الیکشن لڑ کر وقف بورڈ کا ممبر منتخب ہونے والے چودھری شریف نے اس ریزولیوشن پر دستخط کرنے سے انکار کردیا جو بینک کو بھیجنے کے لیے وقف بورڈ نے تیار کیا تھا۔۔۔ یہ ریزولیو شن دراصل بینک کو یہ بتانے کے لیے تھا کہ اب لین دین کے مقصد سے نئے سی ای او کے دستخط روا ہوں گے۔۔۔ ظاہر ہے کہ چیرمین کی عدم موجودگی میں سی ای او ہی دستخط کا مجاز ہوتا ہے ۔۔۔ چودھری شریف کے دستخط نہ کرنے کی اطلاع جمعیت علمائے ہند کے ذمہ دار مولانا عارف قاسمی صاحب نے دی ہے۔۔۔ بورڈ کے رکن جمال اختر صدیقی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔۔۔
چودھری شریف متولیوں کی نمائندگی کے لیے ان کے ووٹ پاکر بورڈ کے ممبر منتخب ہوئے ہیں ۔۔۔ لیکن وہ مسلسل بورڈ کے کاموں میں رخنہ ڈالتے رہے ہیں ۔۔۔ پچھلے بورڈ میں بھی وہ متولیوں کی نمائندگی کر رہے تھے۔۔۔ لیکن انہوں نے ایک دوسرے ممبر کے ساتھ مل کر بورڈ کے خلاف سازش کی تھی اور لیفٹیننٹ گورنر کو استعفیٰ دے آئے تھے۔۔ اس طرح اچھا خاصا چلتا چلاتا فلاحی کام رُک گیا تھا۔۔۔ اس بورڈ میں بھی وہ مسلسل یہی طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔
مجھے یقین ہے کہ تمام ائمہ وموذنین کو دسمبر جنوری اور فروری کی تنخواہ جلد مل جائے گی لیکن انہیں اپنی مساجد کے متولیوں اور کمیٹی کے ممبروں سے پوچھنا چاہئے کہ کیا چودھری شریف کو اپنی نمائندگی کے لیے آپ نے بورڈ میں اسی لئے بھیجا ہے کہ وہ ان کی تنخواہوں کی ادائیگی میں روڑے اٹکائیں۔۔۔ ؟ اس سوال کا جواب حاصل کرنا اب بہت ضروری ہوگیا ہے۔۔۔

نوٹ : (ہم نے سرکار سے وابستہ یا اس کے زیر انتظام فلاحی و تعلیمی اور اوقاف کے اداروں کی ملک گیر سطح پر رپورٹنگ کی ہے۔ بیشتر مقامات پر ذمے داران یا سی ای اوز وغیرہ ملحقہ مدارس یا وقف بورڈ کی مساجد کے ائمہ کرام اور اساتذہ کی معمولی تنخواہ کے سیلری سلپ پر دستخط ثبت کرنے کے لیے بھیچور دروازے سے تنخواہ داروں کے سامنے کمیشن کے تقاضے پیش کرتے رہتے ہیں۔ اللہ نہ کرے دہلی وقف بورڈ میں بھی تنخواہ کی ادائیگی میں یہی حرص کارفرما ہو۔۔۔۔ میم ضاد فضلی، ایڈیٹر نیاسویرا لائیو)

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here