نئی دہلی (نیا سویرا لائیو ڈاٹ کام ) ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمٹیڈ جو کہ ہندوستان کی پہلی جی ایم پی یونانی سند یافتہ اور تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی یونانی ادویات مینوفیکچرنگ کمپنی ہے کو امریکہ کے ایک موقر ادارے انٹرنیشنل برانڈ کنسلٹنگ کارپوریشن (آئی بی سی )انفومیڈیا پرائیویٹ لمٹیڈکی ریسرچ کے بعد ہندوستان کی سب سے زیادہ قابل اعتماد یونانی کمپنی قرار دیا گیا ہے۔
اس تقریب کا انعقاد جناب وِجے شیوتارے ( حکومت مہاراشٹر کے وزیر برائے آبی وسائل و پارلیمانی معاملات) اور جناب ستیندر پال آہوجا (ممبئی میں جارجیا کے اعزازی کونسل) نے بطور مہمان خصوصی کیایہ تقریب ممبئی کے مشہور پانچ ستارہ ہوٹل دی لیلا میں منعقد کی گئی۔ جناب وجے شیوتارے نے ایوارڈ یافتگان کو ٹرافی سے نوازا جبکہ سارٹفیکٹ
جناب ستیندر پال آہوجا اور آئی بی سی انفومیڈیا کے سی ای او جناب ہیمنت کوشک کے ذریعہ دئیے گئے۔ انڈیاز موسٹ ٹرسٹڈ کمپنی2017 کا یہ ایوارڈ ریکس ریمیڈیز کے
منیجنگ ڈائیریکٹر جناب محمد شعیب اکرم صاحب اور جناب صبور احمد صدیقی صاحب نے حاصل کیا۔ اس موقع پر ریکس ریمیڈیز کے ممبئی کے ڈسٹری بیوٹر جناب محمود دریابادی صاحب
اور بھیونڈی کے ڈسڑی بیوٹر جناب حاجی مسرور صاحب بھی موجود رہے۔
جناب ہیمنت کوشک نے انڈیاز موسٹ ٹرسٹڈ کمپنی ایوارڈ 2017 میں حصہ لینے کے لئے آنے والے سبھی معزز حضرات کا استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ان پچاس کمپنیوں کیلئے یہ لمحہ قابل فخر ہیکہ آج یہاں انہیں اس عظیم الشان تقریب میں یہ قیمتی ایوارڈ دیا جا رہا ہے جس سے ان کمپنیوں کی قدروقیمت ظاہر ہوتی ہے ، انڈیاز موسٹ ٹرسٹڈ کمپنی ایوارڈ 2017 کا حاصل کرنا ایوارڈ یافتگان کی کامیابی کی ایک دلیل ہے۔ یہ ایوارڈ کمپنی کو اس کی فیلڈ میں ’’قابل اعتماد‘‘ ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔
انٹرنیشنل ادارے کے میڈیا ریسرچ گروپ نے پوری دنیا کی جانی مانی پانچ سو نامورکمپنیوں میں ریکس ریمیڈیز کا انتخاب کیا۔ ریسرچ کے افتتاحی مراحل اور عالمی معیار کے مقررہ پیمانوں کی کسوٹی پر پورا اترنے کے بعد ریکس ریمیڈیز کو نہایت قابل اعتماد کمپنی قرار دیا ہے۔ عالمی ادارے نے نہ صرف کمپنی کی سیلز اور منافع کو مد نظر رکھا بلکہ اس کے معیار کو پرکھنے کے لئے کمپنیوں کے مارکیٹ شیئرس ۔ ورک کلچر۔ اعلیٰ لیڈرشپ۔ کاروباری اصول و اخلاقیات (Ethics)۔ باصلاحیت انتظامیہ۔ کمپنی کی شہرت اور کارپوریٹ کی سماجی ذمہ داریوں کو خاطر ملحوظ رکھنے اور سب سے زیادہ اہم ان کمپنیوں کی سخت محنت اور جد و جہد ، جس کی وجہ سے انہیں عوام و خواص میں اعلیٰ مقام حاصل ہوا۔ یہ تمام خصوصیات عالمی ادارے کے انتخاب کرنے میں پیش نظر رہیں۔
انڈیاز موسٹ ٹرسٹڈ کمپنی ایوارڈ 2017 حاصل کرنے والی مقتدر کمپنی ریکس ریمیڈیزکے ساتھ ساتھ مہندرا اینڈ مہندرا فائنینشل سروس، ایسرانڈا، کرمپٹن گریو، ایٹلس سائکل،
ہائی ٹیک کارپوریشن، نکشتر ورلڈ، میپ مائی انڈیا، گوپال جی ڈیری فوڈس ، کوچن منرلس ، سانگھی انڈسٹریز ، پیور اینڈ کیور ہیلتھ کیئر ، ہیم پشپا، بجاج برہمی آملہ، ہمالیہ بے بی کیئروغیرہ جیسی نامی گرامی کمپنیوں کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں