و زیر داخلہ کا بیان فرقہ وارانہ اور باعث تفریق ہے

0
902

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے بیان کی مذمت کی

نئی دہلی، 03 نومبر2019 : ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے اپنے پریس بےان میں کہاکہ وزیر داخلہ مسٹر امت شاہ کا کلکتہ کے ایک جلسہ میں دیا گیا بیان انتہائی فرقہ وارانہ اور تفریق پیدا کرنے والا ہے۔ اس تقریر کے ایک اقتباس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر شاہ کا یہ کہنا کہ ہندو، سکھ، جین، بدھ اور عیسائی ملکی در اندازوں کو ملک سے باہر نہیں نکالا جائے گا۔ اور ہم شہریت ترمیمی بل مغربی بنگال میں این آر سی لاگو کرنے سے پہلے پارلیمنٹ سے منطور کرا لیں گے۔ ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ کو جانبدارانہ سیاست سے بالا تر ہونا چاہئے۔ ملک کے شہریوں کی مذہبی بنیادوں پرتقسیم ان کے منصب کے منافی ہے۔ انھوں نے آگے کہا کہ مسٹر شاہ غیر ملکی در اندازوں کے بہانے ایک مخصوص طبقہ یعنی مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس طرح ایک طبقہ کے اندر خوف اور دہشت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر الیاس نے وزیر داخلہ کو متنبہ کیا کہ اپنے محدود مقاصد کے لئے ملک کے سیکولر کردار اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے چھیڑ چھاڑ ملک کے لئے سخت نقصان دہ ہوگا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here