جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹانے کے بعد 144 نابالغ بچے حراست میں لیے گئے

0
1129
All kind of website designing

نئی دہلی، 02 اکتوبر (ہ س)۔ آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد جموں و کشمیر کے 144 نابالغ بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 142 بچوں کو بعد میں رہا کر دیا گیا اور دو نابالغ بچوں کواصلاح مرکز میں بھیجا گیا ہے ۔ جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جیووینائل جسٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کو سونپی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وادی میں کسی بچے کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا گیا ہے۔ ان گرفتار بچوں میں 9 اور 11 سال کے بچے شامل ہیں۔ جیوینائل جسٹس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ریاست کے ڈی جی پی اور جموں و کشمیر چائلڈ پروٹیکشن سوسائٹی کی رپورٹ کو شامل کیا ہے۔ یہ رپورٹ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئین بینچ کو سونپ دی گئی ہے، جس کی صدرت جسٹس این وی رمنا کر رہے ہیں۔دراصل بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ایناکشی گنگولی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی جیل میں 18 سال سے کم کی عمر کے بچوں کو جموں کشمیر ہائی کورٹ دیکھے۔ جب سپریم کورٹ نے گنگولی سے ہائی کورٹ جانے کو کہا تو گنگولی نے الزام لگایا کہ ہائی کورٹ جانا مشکل ہے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے جموں کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رپورٹ مانگی تھی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here