جوانوں کی شہادت پربھارتیہ سرو دھرم سنسد کے بینر تلے ایک پُر امن مارچ

0
1033
All kind of website designing

نئی دہلی،16فروری(ارسلان خان):
جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں کی ٹکڑی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں44 جوانوں کی شہادت پرآج انڈیا گیٹ پر بھارتیہ سرو دھرم سنسد کے بینر تلے ایک پُر امن مارچ کیا گیا ، جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شر کت کی ۔آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے قومی صدر الحاج ڈاکٹرامام عمیراحمد الیاسی کی قیادت میں منعقد شانتی ریلی میں آچاریہ سلیش تیواری مہاراج ،آچاریہ وویک مونی جی ،سشیل جی مہاراج ،بھائی سردار پرمجیت سنگھ چندوق ،ارچ بی شوپ دہلی یہودی فادر مالکر سمیت بڑی تعداد میں سماجی وانصاف پسند تنظیموں کے سربراہان نے شر کت کی ۔اس موقع پر مذاہب کے ذامہ داران نے پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گردانہ خود کش حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور سوگوار وارثین کے ساتھ اپنی ہمدردری کاا ظہارکیا۔ڈاکٹر عمیر الیاسی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں44 شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام مذاہب امن کی تعلیم دیتے ہیں اور مذہب اسلام بھی امن وآشتی کا مذہب ہے ،جوغم غساری ،رحم دلی ، بھائی چارگی ، انسانی اقدار،رواداری ،انسانیت کی تعلیمات پر چلنے کی تلقین کرتا ہے اور جس طرح سے یہ وحشیا نہ حملہ کیا گیا وہ سخت مذمت کے لائق ہے ۔ڈاکٹر الیاسی نے یہ بھی کہاکہ ہم پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں،جس طرح سے یہ سفاکانہ حملہ کیا گیا اس نے پورے ملک کے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،ایسے حملے شدید مذمت کے قابل ہیں ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here