نئی دہلی ۔31،مارچ (پریس ریلیز) دہلی پولس پبلک لائبری کے زیر اہتمام آج ساتویں مفت داخلہ امتحان کوچنگ سینٹر کا افتتاح عمل میں آیاجس میں چیف گیسٹ کے طور پر دہلی کے اسپیشل پولس کمشنر پرویر رنجن نے شرکت کی ۔ دہلی کے جامعہ نگر میں واقع پولس پبلک لائبریری کے زیر اہتمام گذشتہ سات سالوں سے داخلہ امتحان کی تیاری کیلئے مفت میں کوچنگ کا اہتمام کیا جاتاہے جس میں طلبہ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور یہاں سے تیاری کرنے کے بعد مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔پولس پبلک لائبریری کے ڈائریکٹر ندیم اختر نے بتایاکہ گذشتہ سال یہاں داخلہ امتحان کوچنگ سینٹر میں 200 طلبہ شریک تھے جس میں 78 کا مختلف کورسوں میں داخلہ ہوگیا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ابھی صرف بی ایڈ اور ای ٹی ای کی کوچنگ شروع کی گئی ہے بقیہ کورسز کیلئے کوچنگ کی شروعات 2 اپریل سے ہوگی ۔
پولس پبلک لائبریری کے اس ساتویں مفت داخلہ امتحان کوچنگ سینٹر کے مہمان خصوصی پرویر رنجن نے بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کا مستقبل روشن بنانے کی یہ پہل قابل صدستائش ہے۔انہیں یہ دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوئی کہ کوچنگ میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے ۔انہوں نے لڑکیوں کیلئے ایک علاحدہ بیت الخلاءبنانے کی ہدایت جاری کی ساتھ میں انہوں نے نیٹ اور جے آر ایف کیلئے علاحدہ کوچنگ شروع کرنے کی بھی گزار ش کی ۔انہوں نے کہاکہ غریب بچوں کو اس سے حوصلہ ملے گا اور ان کا تعلیمی خواب باآسانی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا ۔اس کوچنگ کو کامیاب اور موثر بنانے میں پلازماکوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد رضوان کے خصوصی کردار کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہاگیا کہ ان کی خصوصی محنت کا یہ بہتر نتیجہ ہے ۔ اس موقع پر ساﺅتھ ایسٹ دہلی کے ڈی سی پی انیل شرما ۔اے سی پی جگدیش یادو ۔جامعہ نگر کے ایس ایچ او سنجیو کمار ۔اعظم خان ۔شیکھر آرگنائزیشن کے سی ای او ندیم اختر اور پلازماکوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر رضوان خان بھی موجود تھے ۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں