جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر آفتاب حسین کو بیسٹ ریسرچ پیپر کا ایوارڈ

0
1088
All kind of website designing

علی گڑھ، 5؍مارچ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے انستھیسیالوجی شعبہ کے سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر آفتاب حسین کو نئی دہلی میں انڈین سوسائٹی فار اسٹڈی آف پین کی جانب سے منعقد 33ویں سالانہ قومی پین کانگریس میں بیسٹ ریسرچ پیپر کے ایوارڈ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ ان کے مقالہ کا موضوع تھا: 
“Comparison of deep dry needling versus Local anesthetic and steroid tender point injections in patients of chronic non specific neck pain”
ڈاکٹر آفتاب حسین نے مذکورہ تحقیق پروفیسر ڈاکٹر حماد عثمانی (کنسلٹنٹ انچارج، پین کلینک، انستھیسیالوجی شعبہ) کی نگرانی میں کی ہے ۔ان کے مقالہ کو 48؍تحقیقی مقالوں میں سب سے بہتر قرار دیا گیا۔ پروگرام میں ہندوستان سمیت امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، جرمنی اور دیگر ممالک سے تقریباً 500؍نمائندوں نے شرکت کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر آفتاب حسین نے نیورو پیتھک درد کے زمرہ میں دوسری بار بیسٹ ریسرچ پیپر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ پہلا ایوارڈ انھوں نے چنئی کی بین الاقوامی کانفرنس میں 2015میں حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم احمد اور دیگر اساتذہ نے انھیں ان کی حصولیابی پر مبارکباد پیش کی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here