آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سوشل میڈیا ڈسک سے جڑیں

0
1486
مسلم پرسنل لاء بورڈ
مسلم پرسنل لاء بورڈ
All kind of website designing

نئی دہلی :مؤرخہ۲۴؍دسمبر ۲۰۱۷ء کو دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹریز کی میٹنگ میں یہ بات طے پائی تھی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے، شریعت اسلامیہ کے محاسن اور خوبیوں کو پھیلانے، اور اسلام اور بعض قوانین شریعت کے سلسلے میں کئے جانے والے غلط پروپیگنڈے کے ازالے کی بھرپور کوشش کی جائے،اسی طرح بورڈ کی سرگرمیوں اور اس کے مختلف شعبۂ جات کی کارکردگی سے بھی لوگوں کو باخبر رکھا جائے،الحمدللہ! اس سلسلے میں پیش رفت جاری ہے،آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکی سوشل میڈیا ڈسک کا اجرا ء بورڈ کے صدر محترم حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم کے دست مبارک سے ہو چکاہے، اور بورڈ کے جنرل سکریٹری امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب مدظلہ‘ العالی کی راست نگرانی میں یہ کام آگے بڑھایا جارہاہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سوشل میڈیا ڈسک کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع ٹوئٹر(Twitter) فیس بک (Facebook) ٹیلی گرام (Telegrame)واٹس ایپ (WhatsApp) یوٹیوب (YouTube)وغیرہ پر بورڈ کاآفیشیل اکاوئنٹ(Official Account) بنا لیا گیا ہے،جس کے ذریعہ بڑے پیمانے پر لوگوں تک بورڈ کا پیغام پہونچاناآسان ہوگا،باذن اللہ!
تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں بورڈ کابھرپو ر تعاؤن کریں، سوشل میڈیا پر بنائے گئے مختلف اکاؤنٹس سے جڑ کر بورڈ کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ بنیں، اور نیچے دی گئی لنکس (Links) کو زیادہ سے زیادہ شیئر(Share) کریں۔
لنکس مندرجہ ذیل ہیں۔
(1)ٹوئٹر:twitter.com/AIMPLB_Official
(2) فیس بک: www.facebook.com//PersonalLawBoardOfficial
(3) ٹیلی گرام: telegram.me/ALLINDIAMUSLIMPERSONALLAWBOARD
(4)واٹس ایپ براڈکاسٹ: 8788657771
(5) یوٹیوب: www.youtube.com/channel/UCWVMdXRur6-fxfAS9XSO6Ew

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here