سرینگر کی مساجد کے ممبر ومحراب میں مہیب سنا ٹا، نماز جمعہ کی ادائیگی پرروک

0
592
جامع مسجد، کشمیر
جامع مسجد، کشمیر
All kind of website designing

سرینگر :۔انتظامیہ نے پائین شہر میں قائم تاریخی جامع مسجد میں ایک مرتبہ پھر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جمعہ کو بظاہر نماز کی ادائیگی کے پیش نظر ایک بار پھر کچھ ایک علاقوں میں معمولی بند شیں عائد رہیں۔ اطلاع کے مطابق صبح سویرے سے ہی جامع مسجد سمیت پورے علاقے میں فورسز کو تعینات کردیا گیا چنانچہ جب انجمن اوقاف کے ملازمین نے اذان اور نماز کیلئے جامع مسجد کے دروازے کھولے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں مسجد پاک کے دروازہ کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد شریف کے اندر کسی بھی نمازی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ البتہ درگاہ حضرت بل اور وادی کی جنوب و شمال کی مساجد میں جمعہ کی اذان کی صدائیں سنائی دیں۔ امام باڑوں، آستانوں اور دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔
امسال صرف 6 اگست کو ہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔ اس کے بعد جامع مسجد کو جمعہ اجتماعات کیلئے بند رکھا گی نماز جمعہ کی ادائیگی کے پیش نظرجامع مسجد سرینگر کے ممبرومحراب خامو ش رہے اور یہاں آ نے والے لوگوں نے اپنے ہی گھرؤں میں نماز ادا کی۔ حکام نے آج مسلسل ایک بار پھر26ویں جمعتہ المبارک کو کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ اور دعوت و تبلیغ کے عظیم مرکز جامع مسجد سرینگر میں مسلمانان کشمیر کو نماز جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کی اجازت نہ دی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here