اتراکھنڈ: سلمان خورشید کے کاٹیج پر حملہ کرنے والے چار ملزمان گرفتار

0
1041
مخبر کی اطلاع پر پولیس کی ٹیم کے ذریعے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔
مخبر کی اطلاع پر پولیس کی ٹیم کے ذریعے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔
All kind of website designing

بھووالی کے افسر کی نگرانی میں پولس کی کارروائی

نینی تال : گزشتہ 15 نومبر 2021 کو پولیس نے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید کے بھووالی پولیس اسٹیشن کے تحت پیوڑا ستکھول میں واقع کاٹیج میں آتش زنی اور فائرنگ کے معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں کوتوالی بھووالی میں تعزیرات ہند کی دفعہ 147، 148، 452، 436 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مطلوب ملزم کی تلاش اور گرفتاری کے لیے بھووالی سرکل آفیسر بھوپیندر سنگھ دھونی کی نگرانی میں تین ٹیمیں مصروف عمل تھیں۔ ان میں سے بھووالی کے کوتوالی انچارج اشوک کمار کی قیادت میں ٹیم نے بھووالی کے رام گڑھ روڈ سوئس بینک کے سامنے بینڈ کے قریب سے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا کہ وہ ہلدوانی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں 27 سالہ چندن سنگھ لودھیال ولد ہریندر سنگھ ساکن گائوں نتھوخان سے 32 بور میگزین سمیت غیر قانونی پستول برآمد ہوا۔اس کے علاوہ 30 سالہ کرشنا سنگھ بشٹ ولد شنکر سنگھ بشٹ ساکن گاؤں سوپی تھانہ مکتیشور، 30 سالہ امیش مہتا ولد گنگا سنگھ مہتا اور راجکمار مہتا ولد گنگا سنگھ مہتا بھی پکڑے گئے ہیں۔ ملزمان نے بتایا ہے کہ کندن چلوال کی قیادت میں کانگریس لیڈر سلمان خورشید ان کے گھر ان کا پتلا جلانے گئے تھے۔ انہوں نے وہاں صرف پتلے جلائے اور نعرے لگائے۔اس دوران سلمان خورشید کی رہائش گاہ کے نگراں نے انہیں گالیاں دیں۔ احتجاج کے طور پر انہوں نے خورشید کے گھر کو آگ لگا دی اور گولیاں چلا دیں۔ اس کے بعد وہ مقدمہ قائم ہونے اور ویڈیو وائرل ہونے کی معلومات لگنے کے بعد وہ اپنے دفاع میں وکیل کے پاس ہلدوانی جانے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے ۔ چندن لودھیال کے خلاف دیگر دفعات کے ساتھ ساتھ 25 آرمس ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی گئی ہے۔ پولس ٹیم میں مکتیشور کے ایس ایچ او محمد۔ آصف، بھووالی ایس ایس آئی پرکاش مہرا، سب انسپکٹر منوج کمار، خاتون سب انسپکٹر پرینکا موریہ، کانسٹیبل وپن شرما، امیش راج اور ونود راوت شامل رہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here