مغربی بنگال : سی آئی ایس ایف کی فائرنگ میں 5 کی موت، انتخابی کمیشن نے طلب کی رپورٹ، ٹی ایم سی نے فوج پر ووٹروں سے جبراً بی جے پی کو ووٹ دلوانے کا الزام لگایا
میم ضاد فضلی
بنگال: میں 5 افراد ہلاک ، سی آئی ایس ایف نے بی جے پی کے اشارے پر کھولے بندوق کے دہانےمغربی بنگالن اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے چوتھے مرحلے کے ابتدا می ہی ظلم اور بی جے پی کی غنڈہ گردی کا ننگا ناچ شروع ہوگیا ہے۔ کوچ بہار کے سیتل کوچی میں سی آئی ایس ایف کی فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زندگی کا پہلا ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑے 18 سالہ نوجوان آنند برمن کی موت کی ہوگئی، ایسی خبریں آرہی ہیں کہ سی آئی ایس ایف کی فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدہ لوگوں کی لاشیں ماتھا بھانگا اسپتال میں پڑی ہیں ۔ مبینہ طور پرسی آئی ایس ایف حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے بعد فائرنگ کی
گئی۔ حالاں کہ فورس کے اس بیان کو فائرنگ کی واردات کو جائز ثابت کرنے کے بہانے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دریں اثنا ٹی ایم سی کے حامیوں کا الزام ہے کہ ہلاک ہونے والے سبھی لوگ (سی آئی ایس ایف) کی گولی سے ہلاک ہوئے ہیں۔ فوجی جوانوں کی گولی سے کثیر تعداد میں ہلاکتوں کے نتیجے میں علاقے میں تناؤ اور بے چینی کا ماحول ہے۔ این ڈی ٹی وی انگلش پورٹل کی خبر کے مطابق انتخابی کمیشن نے دارالحکومت کولکاتہ سے 680 کلو میٹر دور سیتل کوچ کے جس پولنگ بوتھ پر خونریزی کا یہ واقعہ رونما ہوا ہے، وہاں پولنگ کو منسوخ کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سی آئی ایس ایف کے جوان نے ہی فائرنگ کی ہے۔ مرکزی ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کو طلب کرلیا ہے اور شیتل کوچی واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔ جن حالات میں گولی چلائی گئی اس کے بارے میں تفصیل سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی مانگی گئی ہے۔ٹی ایم سی چارج کیا گیاٹی ایم سی نے اس معاملے پر ایک پریس ریلیز جاری کرکے الزام لگایا ہے کہ صبح سے ہی بی جے پی کے مبینہ کارکن(بیشتر ریاست کے باہر سے بلائے گیے عناصر) لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روک رہے ہیں، جبکہ سی آر پی ایف بھی حلقہ کے عام لوگوں، خواتین، لڑکیوں اور نوجوان لڑکوں کو جبراًبی جے پی کے حق میں ووٹنگ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی نے کہا کہ “سی آر پی ایف نے آج سیتل کوچی (کوچ بہار) میں 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ صبح ایک اور موت واقع ہوئی۔ سی آر پی ایف میری دشمن نہیں ہے، لیکن وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک سازش کی جاری ہے اور آج کا واقعہ اس کا کھلا ثبوت ہے۔یہ واقعہ شیٹلکوچی کے متھابھانگا بلاک 1 کے بوتھ نمبر 126 میں پیش آیا۔ حالاں کہ اسپیشل پولیس سپروائزر نے شیٹلکوچی میں سی آئی ایس ایف کے ذریعہ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع دی ہے۔بتادیں کہ پانچ اضلاع ہوڑہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوگلی، کوچ بہار اور علی پوردوار کی کل 44 نشستوں کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ چوتھے مرحلے میں کل 15،940 پولنگ بوتھ ہیں۔ پولنگ صبح 7 بجے سے شام 6:30 بجے تک چلےگی۔ چوتھے مرحلے میں کل 373 امیدوار میدان میں ہیں اور 1،15،81،022 ووٹر ان سب کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں 58،82،514 مرد اور 56،98،218 خواتین ووٹر ہیں۔ تھرڈ جینڈر کے ووٹرز کی تعداد 290 ہے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں