مہا پنچایت آج، راکیش ٹکیت ہوں گے شامل

0
731
Tikait announces Rally of 40 lakh tractors
All kind of website designing
دیوبند،ایجنسی :بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے کل (آج)ہونے والی مہا پنچایت کے لئے بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے پوری طاقت جھونک دی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس مہا پنچایت میں بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت بھی شامل ہوں گے ۔بھارتیہ کسان یونین کے لیڈران کا دعویٰ ہے کہ اس مہا پنچایت میں مورچہ کے لیڈران کے ساتھ ساتھ علاقہ کے ہزاروں کسان شامل ہوں گے ۔یہ مہا پنچایت سہارنپور کے ناگل علاقہ کے لاکھنور میں منعقد کی جائے گی ۔مہا پنچایت کو کامیاب بنانے کے لئے کسان پوری طرح تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں اور لوگوں سے برابر رابطہ کررہے ہیں ۔آج ہونے والی کسان مہا پنچایت کو لیکر ضلع انتظامیہ بھی مستعد نظر آ رہی ہے ۔پولیس انتظامیہ کے افسران نے مہا پنچایت کے مقام پرپہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس سلسلہ میں بھارتیہ کسان یونین کے ضلع جنرل سکریٹری چودھری اشوک کمار کا کہنا ہے کہ کل (آج )سہارنپور میں ہونے والی مہا پنچایت تاریخی ہوگی جس میں بڑی تعداد میں کسان شامل ہوں گے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکورہ مہا پنچایت پر امن طریقہ پر کی جائے گی ۔انہوںنے بتایا کہ صبح 11بجے راکیش ٹکیت اور دیگر کسان لیڈران اس مہا پنچایت میں شرکت کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے تینوں زرعی قوانین کسانو ںکو نقصان پہنچانے والے ہیں ۔گذشتہ تین مہینوں سے کسان دہلی کے سرحدوں پر اپنے مطالبات کو لے کر مظاہر ہ کر رہے ہیں لیکن حکومت اپنی من مرضی سے باز نہیں آ رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جب تک حکومت ان تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی ،کسانو ںکی یہ تحریک بدستور جاری رہے گی ،اور اس تحریک کو گائوں گائوں تک پہنچایا جائے گا ۔موجودہ حکومت نے کسانو ںکو برباد کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور وہ کچھ کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے یہ سب کام کر رہی ہے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here