مہاپنچایت سے پرینکا کا خطاب، ’56 انچ کے سینے میں چھوٹا سا دل، صنعت کاروں کے لئے دھڑکتا ہے‘

0
221
All kind of website designing

وعدے بڑے بڑے، لیکن الفاظ کھوکھلے ہیں: پرینکا گاندھی

میم ضاد فضلی

مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا، ’’16 ہزار کروڑ کے دو ہوائی جہاز لے لیے اور 20 ہزار کروڑ پارلیمنٹ کی تجدید میں خرچ کر دیے لیکن کسانوں کا بقایہ 15 ہزار کروڑ آج تک نہیں دیا۔ جاگ جائیے، جن سے آپ امید رکھ رہے ہیں یہ آپ کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔ یہ بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں لیکن ان کے الفاظ کھوکھلے ہیں۔‘‘مہاپنچایت سے پرینکا کا خطاب، کہا- ’56 انچ کے سینے میں چھوٹا سا دل، صنعت کاروں کے لئے دھڑکتا ہے‘۔سہارنپور میں کسان مہا پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ میں ماں شکمبری دیوی جی کا آشیرواد لے کر آئی ہوں۔ ایک بار سخت ترین قحط پڑا، پھر اس وقت ماتا شکمبری دیوی نے سو آنکھوں سے آنسو بہائے تھے۔ ان کے آنسو کی وجہ سے ندیوں میں پانی آگیا اور کسان بحران سے نکل آئے، نتیجہ یہ ہوا کہ قحط کی تباہ کاری دور ہوگئی۔ یہ کہانی سنانے کے بعد انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کا حالیہ تینوں کسان قانون شیطان کی طرح ہیں۔ اس فارم بل کو سرمایہ داروں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس سے بڑے کھرب پتیوں کو فائدہ ہوگا۔ پرینکا کے مطابق دوسرا قانون منڈیوں کو ختم کردے گا اور اس قانون کے ذریعہ آپ کو پیداوار کی صحیح قیمت نہیں ملے گی۔ اس کے نتیجے میں آپ کی فصلوں پر آپ کا اختیار نہیں رہے گا، بلکہ مودی کے پونجی پتی اور سرمایہ دار دوست اپنی مرضی کے مطابق اناج اور دوسری فصلوں کی قیمت کا فیصلہ کرے گا اور اس سے پوری طرح ذخیرہ اندوزی کرنے کا انہیں حق مل جائے گا۔ اس سب
حضرت رائے پوری رحمہ اللہ کی خانقاہ میں پرینکا گاندھی
کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ کسانوں کی آواز دب جائے گی اور سرمایہ داروں کی آواز بلند ہوگی۔
سہارنپور کے چلکانا میں منعقدہ کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ 56 انچ کے سینے میں چھوٹا سا دل ہے اور وہ بھی چند صنعت کاروں کے لیے دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قوانین کے ذریعے کسانون کو مارنا چاہتی ہے، جبکہ کسان اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔پرینکا گاندھی سہارنپور کے چلکانا میں منعقدہ کسان مہاپنچایت میں پہنچ گئی ہیں۔ جہاں وہ ایک بڑے جم غفیر سے خطاب کر رہی ہیں۔
چلکانا کی کسان مہاپنچایت میں شرکت سے قبل پرینکا گاندھی نے جہاں سب سے پہلے شاکمبری دیوی کے مندر میں درشن کیے وہیں خانقاہ رائے پور شریف میں بھی حاضری لگائی۔ کچھ دیر میں وہ کسان مہاپنچایت میں پہنچنے والی ہیں جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی۔تقریباً ڈیڑھ بجے دوپہر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سہارن پور کسان پنچایت میں حصہ لینے کے لئے دہرادون ہوائی اڈے پہنچیں، اس کے بعد وہ ماتا شکومبھری دیوی کے درشن کےلیے روانہ ہوئیں۔ اس کے بعد وہ سہارنپور کے لئے روانہ ہوں گئیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here