بی جے پی کوٹہ سے نوجوان لیڈران کو مل سکتی ہے جگہ

0
268
File Photo
File Photo
All kind of website designing

لسٹ تیار، اعلیٰ قیادت سے ہری جھنڈی ملنے کا انتظار ، لسٹ میں سید شاہنواز حسین کا نام بھی شامل

پٹنہ (ایجنسی) : بہار کابینہ میں توسیع کے لئے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو نتیش کی کابینہ جلد ہی توسیع ہو سکتی ہے۔ بی جے پی نے نئے لیڈران کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ دہلی میں منعقد میٹنگ میں تمام ناموں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جلد ہی ان ناموں کی فہرست بی جے پی کے ذریعہ وزیر اعلی نتیش کمار کو سونپ دی جائے گی۔توقع ہے کہ اس بار بی جے پی سے کئی نوجوان چہروں کو کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔ جن لوگوں کو بی جے پی کوٹہ سے وزیر بنائے جانے کا امکان ہے ان میں سنجے سنگھ ، رانا رندھیر سنگھ ، نیرج کمار ببلو ، نتن نوین ، شری یاسی سنگھ ، سنجے سراؤگی ، سنجے چورسیہ ، پرمود کمار ، کرشنا کمار ریشی ، سمراٹ چودھری ، نتیش مشرا ، رامپرویش رائے اور شاہنواز حسین کے نام شامل ہیں۔اگر سیاسی پنڈتوں پر یقین کیا جائے تو اس بار کابینہ کی توسیع میں بہت سے نئے چہرے شامل ہوں گے ، جبکہ بہت سے پرانے چہروں کو ہٹایا جاسکتا ہے۔ نئے وزراء کی فہرست تیار کرنے میں سماجی اور علاقائی مساوات کا خیال رکھا گیا ہے۔ قابل رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ حکومت کے قیام کو تقریباً دو ماہ گزر چکے ہیں۔ لیکن ابھی تک کابینہ میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔ حزب اختلاف اس کے لئے مسلسل حکومت کو نشانہ بنارہی ہے۔ کابینہ میں توسیع میں تاخیر کے باعث وزیر اعلی نتیش کمار کو متعدد بار وضاحت دینی پڑی۔ اس بارے میں پوچھے جانے والے سوال سے وزیر اعلی نے ایک بار تو یہ بھی کہا تھا کہ کابینہ میں توسیع میں تاخیر بی جے پی کی وجہ سے ہے۔ جے ڈی یو کب سے تیار ہے؟

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here