حکومت وقت کے مظالم پر خاموش رہنا خانقاہوں کی روایت کے خلاف ہے: سید سرور چشتی

0
193
All kind of website designing

ہوٹل ریور ویو،نئی دہلی میں ’’صوفی اتحاد ملت تنظیم‘‘ کی رکھی گئی بنیاد

نئی دہلی: ملک میں موجودہ دور کے سنگین حالات کے تحت دہلی میں ہندوستان کی معروف خانقاہوں اور درگاہوں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی، فسطائی قوتوں کے ذریعہ آئین کی بالادستی کو مٹانے کی مذموم کوشش کے حالیہ دور میں اب آپسی اختلافات اور سطحی نوعیت نونک جھونک اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچ کر ملت کے شیرازہ کو منتشر کیے جانے والے اس دور میں خواجہ اجمیری رحمہ اللہ تعالیٰ کی درگاہ سے مسلمانوں کے اتحادکے شروع کی گئی یہ مہم قابل تائید و ستائش ہے۔ اس موقع پر جامعہ نگر ابو الفضل ٹھوکر نمبر 3پر واقع ہوٹل ریور ویو میں منعقدہ پہلی یعنی افتتاحی پریس کانفرنس میں ملک بھر کی متعدددرگاہوں کے سجادگان و نمائندگان نے ’’صوفی اتحاد ملت تنظیم‘‘ کی رکھی ، اس اہم آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے خادم دربار سلطان الہند چشتی، اجمیر اور اس تنظیم کے فاونڈر و چیئر مین سید سرور حسین چشتی نے بتا یا کہ اس تنظیم کے قیام کا مقصد آئین اور قانون کی حفاظت خانقاہوں اور درگاہوں کے ذریعہ خدمت خلق کا پرچم بلند کرنا ہے، مزید تنظیم کے صدر اور درگاہ اجمیر شریف کے خادم ِخواجہ سیّد سرور چشتی صاحب نے بتایا کہ خانقاہوں کے ساتھ قوم و ملت اور تعلق قائم کرکے امت میں تعلیم اور اخلاق کی شمع جلائیں، انہوں نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ اس ظالم حکومت کے اردگرد صف بستہ لوگوں کا تعلق خانقاہوں اور بزرگان دین کے آستانوں سے قطعی نہیں ہوسکتا۔ ہمارے اسلاف اور بزرگ تو ہمیشہ مظلوموں اور کمزورو ں کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں ۔جب کہ وقت بڑے بڑے سلاطین اور فرمانروا کو ان کی بارگاہوں تک حاضری کی اجازت نہیں تھی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ذات برادری،مسلک و مشرب سے اوپر اُٹھ کرکلمہ کی بنیاد پر متحد ہوکر ظلم کے خلاف باطل اورظالموں کو للکاریں، مذہب و مسلک میںتفریق ختم کرکے ملک اور آئین کی حفاظت کرنا اس تنظیم کا عظیم مقصد ہوگا،یہ تنظیم غریبوں ،مسکینوں ،مظلوموں اور گونگوں کی آواز ہے جو ملک بھر میں آواز بلند کرنے جارہی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here