جمعیۃ علماء راجستھاں کی مجلس عاملہ میں ممبر سازی اور صد سالہ تقریبات پر اہم فیصلہ 

0
1658
All kind of website designing
اجمیرشریف 🙁 پریس ریلیز) جمعیۃ علماء صوبہ راجستھان کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج ریاستی صدرمولانا قاری محمد امین کی صدارات میں جامعہ معین الدین چشتیہ اجمیرشریف میں منعقدہوا جس میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر ساؐزی اور اس کی صد سالہ تقریبات خاص طور سے موضوع بحث رہا –
اجلاس میں دہلی سے مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے- جمعیۃ علماء ہند کے اگلے ٹرم کے لیے پوری ریاست میں وسیع پیمانہ پر ممبرسازی کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنوینر مولانا شیبر قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء راجستھان ہوں گے- کمیٹی میں  بطور رکن مولانا یونس ، مولانا رمضان جودھپور ، مولانا ایوب اور مولانا نعمان بھی شامل ہیں- صوبہ راجستھان جہاں مسلمانوں صرف نو فی صد آبادی ہے وہاں تنظیم کا مضبوط وجود بہت ہی ناگزیر ہےتاکہ اقلیتوں کے مسائل کو پوری قوت سے اٹھایا جائے – اس لیےاس بار ممبر سازی کو حقیقی اور گاوں گاوں کرنے کی ضرورت ہے-ساتھ  ہی جمعیۃعلماء ہند کسی مسلک کی جماعت نہیں ہے بلکہ اس میں سبھی مسلکوں کے لوگ وابستہ رہے ہیں- اس لیے ہر مسلمان چاہے وہ کسی ذات یا برادری سے ہو وہ جمعیۃ علماء کے کاز سے اگر متفق ہے تو جمعیۃ کا ممبر بن سکتا ہے-
اجلاس میں یہ بھی طے ہواکہ صد سالہ تقریبات کے تحت اجمیر کے  رہنے والے بیسویں صدی کے معروف عالم دین علامہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ پر سیمینار مننعقد کیا جائے گا- مولانا موصوف مجاہد آزادی تھے جن کو تحریک خلافت کے دوران فتوی کے جرم میں انگریزوں نے دو سال کی قید با مشقت سنائی تھی – وہ جمعیۃ علماء ہند کے مستقل نائب صدر رہے اور مہاراجہ کے خلاف تحریک کشمیر میں صف اول کے رہ نما تھے –
مجلس عاملہ نے ان کی حیات و خدمات پر سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا- اس کے علاوہ یہ بھی منظور ہوا کہ خواجہ کی نگری میں ملی اتحاد کے لیے میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا –
اجلاس میں صدر کے علاوہ مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جعمیۃ علماء ہند، مولانا حیبب اللہ نائب صدر جعمیۃ علماء راجستھان،مولانا حنیف الورنائب صدر،مولانا نعمان نائب صدر،مولانا یونس سکریٹری،مولانا منظور، مولانا ابوالحسن پالن پوری،حافظ ولی محمد،حافظ مستقیم وغیرہ شریک تھے –

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here